’ڈریم گرل ‘ہیمامالنی 69سال کی ہوگئیں

hema-malini
آج 16اکتوبرکوبالی ووڈ کی سپرہٹ اداکارہ اور’ڈریم گرل‘ہیمامالنی کا جنم دن دھوم دھام سے منایاجارہاہے۔ہیمامالنی آج 69سال ہوگئی ہیں ،لیکن اس عمرمیں بھی ان کا جادواورکرشمہ قائم ہے۔قابل توجہ بات یہ ہے کہ ڈریم گرل ہیمامالنی 2007میں آنکھ عطیہ کرچکی ہیں۔انہو ں نے تب ایک بیان میں کہابھی کہ ’ہمیں ہرسال دولاکھ لوگوں کے لئے آنکھیں چاہئے جبکہ ہمیں تقریباً 30ہزارآنکھیں ہی عطیے میں مل رہی ہیں۔زیادہ سے زیادہ لوگوں کواس میں فعال ہوناچاہئے‘۔اس سال ان کے جنم دن پران کی بایوگرافی بھی آرہی ہے۔ہیمامالنی کی بایوگرافی کانام ’بیونڈدی ڈریم گرل‘(Beyond The Dream Gril)ہے۔ہیماکی بایوگرافی کوایک معروف ومشہورمیگزین کی سابق ایڈیٹراورپروڈیوسررام کمل مکھرجی نے لکھاہے۔مدراس (اب چنئی)میں 16اکتوبر1948کوپیداہوئیں ہیمامالنی کی شروعاتی پڑھائی چننئی میں ہوئی۔ہسٹری ان کا فیوریٹ سبجیکٹ رہاہے۔وہ اپنی اسکول کی پڑھائی بھی پوری نہیں کرسکیں ،کیونکہ انہیں لگاتارفلموں کے آفرملنے لگے تھے۔ہیمانے اپنی کرےئرکی شروعات محض 14سال کی عمرمیں کردی تھی۔ہیمامالنی کی پہلی فلم سال 1961میں ریلیزہوئی تھی۔جس کا نام تھا’پانڈوونواسن‘۔اس تیلگوفلم میں ہیمانے ایک رقاصہ کاکردارنبھائی تھی۔ہیماکی پہلی ہندی فلم ’سپنوں کا سوداگر‘(1968)تھی جس میں ہیماراج کپورکی ہیروئین بنی تھیں۔
ہیمامالنی کی پہلی ڈائرکٹیڈ فلم’دل آشناہے‘تھی،جس میں انہو ں نے شاہ رخ خان کوڈائرکٹ کیاتھا۔ہیماایک ٹرینڈکلاسکل ڈانسربھی ہیں۔وہ بھارت ناٹیم،کچی پوڑی اوراوڈیسی میں پوری طرح ٹرینڈہیں اوراکثردنیابھرمیں اسٹیج شوکرتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ ہیمامالنی کی سیاسی پاری سال 1999میں شروع ہوئی جب انہو ں نے پہلی باربی جے پی کیلئے انتخابی تشہیرکرناشروع کیا۔2004میں ڈریم گرل فعال سیاست میں آئیں۔فی الحال وہ متھراسے رکن پارلیمنٹ ہیں ۔قابل ذکریہ بھی ہے کہ ہیمامالنی سے فلم اداکاردھرمیندرنے اپنی دوسری شادی دونوں کے قبول اسلام کے بعدکی تھی کیونکہ ہندومیرج ایکٹ کے مطابق ایک سے زائدکوئی ہندومردیاعورت شادی نہیں کرسکتاہے۔اپنے قبول اسلام کا اعتراف ان دونوں نے پارلیمانی انتخاب کی نامزدگی پیپرزکوپُرکرتے وقت کیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *