آدھارمعاملہ میں ڈاکٹرسوامی اینٹی بی جے پی

swami-and-modi
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے بعداب آدھارکولازمی کرنے کیلئے بی جے پی کے اندرسے ہی مخالفت کی آوازاٹھنے لگی ہے۔آدھارمعاملے کی سنوائی سپریم کورٹ میں چل رہی ہے۔اس دوران بی جے پی لیڈرسبرامنین سوامی نے آدھارپرسوال اٹھائے ہیں۔سبرامنین سوامی نے آدھارکوتحفظ کیلئے خطرہ بتایاہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ وہ اس معاملہ میں وزیراعظم کوخط لکھیں گے۔
’اے بی پی‘ نیوزچینل کے مطابق ،سوامی نے ٹویٹ کیا’’میں وزیراعظم کوجلدایک خط لکھنے والا ہوں جس میں آدھارملک کی تحفظ کیلئے کیسے خطرہ ہے،یہ بتاؤں گا۔مجھے یقین ہے کہ سپریم کورٹ اسے غیرضروری کرنے کیلئے قدم اٹھائے گا‘‘۔حکومت کی فلاح وبہبودکی اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے آدھارلازمی کامعاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *