علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کلچرل ایجوکیشن سنٹر کی جانب سے مذاکرہ کا اہتمام

Audience
 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کلچرل ایجوکیشن سنٹر (سی ای سی) کے کلب فار شارٹ ایوننگ کورسیز(سی ایس ای سی) کی جانب سے ’’کہانی بیان کرنے کا فن‘‘ موضوع پر ایک مذاکرہ منعقد کیا گیاجس میں نیوز ویب پورٹل ’’دی وائر‘‘ سے وابستہ سینئر صحافی کرشن کانت اور فری لانسر الیزا بخت نے اظہار خیال کیا۔
مسٹر کرشن کانت نے اپنے خطاب میں کہاکہ میڈیا سماج پر اثرانداز ہوتا ہے، لہذا سچا صحافی کبھی فرضی نیوز اسٹوری نہیں لکھ سکتا۔ انھوں نے کہاکہ صحافت عام لوگوں کی مشکلات کو سامنے لانے ، نظام کی خامیوں اور کوتاہیوں کو اجاگر کرنے اور حقیقی مسائل پر گفتگو کرنے کا وسیلہ ہے۔ انھوں نے حالیہ دنوں میں صحافت میں دَر آئی خامیوں اور صحافتی اخلاقیات پر بھی اپنے خیالات ظاہر کئے۔
الیزا بخت نے اپنے صحافتی کیریئر کے تجربات بیان کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا میں روز مرہ کی خبروں کی کوریج کے دوران ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چیلنجنگ ماحول میں کام کرنے کا بھی اپنا ایک لطف ہے ۔ انھوں نے کہاکہ صحافت میں آرٹ اور ادب کا دلچسپ امتزاج بھی ہوتا ہے۔
تقریروں کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ آخر میں سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ ترو شکھا سرویش نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *