آدتیہ انسانے ہنی پریت کے ساتھ مل کرپھیلایا تھا دنگا،ڈیراسی ای اوکاخلاصہ

honey_aditya
پچھلے 56دنوں سے فرارچل رہے ڈیراسچاسوداکے ترجمان ڈاکٹرآدتیہ انسانے گذشتہ 25اگست کوپنچکولہ تشددبھڑکانے میں اہم رول اداکیاتھا۔اس بات کا خلاصہ ڈیراسچاسودا کی ایم ایس جی کمپنی کے سی ای او،سی پی اروڑا نے پوچھ تاچھ کے دوران کیاہے۔پولس کی پوچھتاچھ میں سی پی اروڑانے خلاصہ کیاہے کہ آدتیہ انسا17اگست کوسرساڈیرے میں منعقداس متنازع میٹنگ میں شامل ہواتھا،جس میں دنگوں کی سازش رچی گئی تھی۔پولس ذرائع کے مطابق آدتیہ انسااورہنی پریت انسادونوں نے سرسامیں منعقدمیٹنگ میں ہی 25اگست کی تشددکامنصوبہ بنالیاتھا۔
واضح رہے کہ پنچکولہ کے سیکٹر5تھانے میں درج ملک مخالف کے معاملے میں درج ایف آئی آرمیں ڈاکٹرآدتیہ انساپرالزام ہے کہ وہ 25اگست کوپنچکولہ میں جمع ہزاروں ڈیراحامیوں کوبھڑکارہاتھا۔پنچکولہ پولس نے ہنی پریت انساسمیت کل 13لوگوں پرملک مخالف کا معاملہ درج کیاتھا،جس میں ڈاکٹرآدتیہ انسا، پون انسا اورگوبھی رام بھی شامل ہیں۔
پوچھ تاچھ کے دوران ہنی پریت انسانے بھی پولس کوان تینوں کے ممکنہ ٹھکانوں کی جانکاری دی تھی لیکن وہ صحیح نہیں نکلی۔فی الحال وہ تینوں پولس کی پکڑسے باہرہیں۔سی پی اروڑانے پولس کوبتایاہے کہ پنچکولہ دنگوں میں غنڈوں پرخرچ کئے گئے 5کروڑروپے فلموں سے کی گئی کمائی کاحصہ تھا۔یعنی فلموں سے کمائے گئے رقم کوپنچکولہ میں آگ زنی اوردنگوں کیلئے استعمال کیاگیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *