’دنگل گرل‘فاطمہ ثناشیخ انسٹگرام پرٹرول ہوئیں

fatima-sana
بالی ووڈ کی سپرہٹ فلم ’دنگل‘سے پہچان بنانے والی اداکارہ فاطمہ ثناشیخ ایک بارپھرسرخیوں میں ہیں۔دنگل گرل فاطمہ نے اپنے انسٹ گرام اکاؤنٹ پرایک فوٹوشےئرکی ہے جس کولیکرلوگ انہیں ٹرول کررہے ہیں۔لوگوں کا کہناہے کہ انہیں ایساکرنازیب نہیں دیتا۔دراصل ،فاطمہ نے انسٹ گرام اکاؤنٹ پراپنی ایک ساڑھی پہن کرفوٹوپوسٹ کی ہے جس کا کیپشن shamelessہے ۔فاطمہ کافوٹوشےئرکرناتھاکہ انہیں طرح طرح کے کمنٹس آنے لگے۔کچھ لوگوں کوان کا یہ اندازکافی پسندآیاتوکچھ کوناپسندبھی کیا۔
انسٹگرام کے کئی یوزرس نے انہیں خودکی اورساڑھی پہننے کاطریقہ بتایاتوکچھ نے انہیں مذہب کی توہین کرنے جیسی باتیں کہیں۔عیاں رہے کہ کچھ مہینے پہلے ثناکاہاٹ بکنی فوٹوشوٹ خبروں میں آیاتھا۔اس شوٹ کے بعدبھی لوگوں نے انہیں ٹرول کیاتھا۔لوگوں کا کہناتھاکہ رمضان کے دنوں میں ان کی یہ حرکت اچھی نہیں ہے۔ثنانے ’جکیوانڈیا‘کے جون ایڈیشن کیلئے فوٹوشوٹ کروایاتھا۔اس پہلے ثنافاطمہ میگزین کے فوٹوشوٹ میں دلہن کی شکل میں نظرآچکی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *