اخروٹ کا روزانہ استعمال مردوں کومثانے کے سرطان اورکینسرسے محفوظ کرسکتاہے

Walnut
دنیائے فانی میں خوشگوار،پرسکون اورصحتمندزندگی جینے کیلئے ہرقسم کے امراض سے بچنااورہرممکن علاج کراناضروری ہے۔انسان کوجب کوئی اندرونی کمی یابیماری محسوس ہوتوانہیں ماہرڈاکٹروں سے رجوع کرناچاہئے۔یورپ اورامریکہ میں غدودکاسرطان جلدکے سرطان کے بعدمردوں میں پائی جانے والی سب سے عام بیماری ہے۔ایک نئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگرمرداخروٹ کوروزانہ کی بنیادپراپنی غذاکاحصہ بنالیں تووہ مثانے کے سرطان سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔امریکی ریاست کیلی فورنیاکی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ کاروزانہ استعمال مردوں کے غدودکے سرطان سے بچاسکتاہے، اخروٹ جوکہ غذائیت سے بھرپورخوراک ہے اس میں انسانی صحت کیلئے انتہائی مفیداجزاپائے جاتے ہیں جوچھاتی کے سرطان اوردل کی بیماریوں کوقابوکرنے میں مددفراہم کرتے ہیں۔یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہناہے کہ اخروٹ انسانی جسم میں موجودغدودکوکینسرجیسی مہلک بیماری سے بچانے میں انتہائی مددگارثابت ہوتے ہیں کیونکہ اس میں موجودچربی غدودکے کینسرکی نشونماکوروکنے میں مددگارثابت ہوتی ہے۔عیاں رہے کہ یورپ اورامریکہ میں غدودکاسرطان جلدکے سرطان کے بعدمردوں میں پائی جانے والی سب سے عام بیماری ہے جس کاکافی حدتک کامیاب علاج ممکن ہے، امریکہ میں تقریباً 20لاکھ کے قریب افراداس بیماری سے چھٹکاراحاصل کرچکے ہیں جب کہ برطانیہ میں ہرسال تقریباً 35ہزارافراداس بیماری کاشکارہوتے ہیں اور10ہزارکے قریب افراداپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *