گھریلوتشددقانون سے گھیرے گئے کرکٹریوراج سنگھ و اہل خانہ

Cricketer-Yuvraj-Singh
ٹیم انڈیاکے کرکٹریوراج سنگھ اوران کے اہل خانہ کے دیگرممبران کے خلاف گھریلوتشددکاکیس درج کرایاگیاہے۔یوراج سنگھ کی بھابھی آکنشاشرمانے یہ کیس درج کرایاہے۔میڈیامیں آئی خبروں کے مطابق آکانشاکی وکیل سواتی سنگھ ملک نے بتایاکہ ان کی مؤکل نے شوہرجوراورسنگھ، ساس شبنم سنگھ اوردیوریوراج سنگھ کے خلاف گھریلوتشددکاکیس درج کرایاہے۔معاملے کی سنوائی 21اکتوبرکوہے۔
سواتی نے یہ بھی بتایاکہ یوراج سنگھ کی ماں شبنم نے حال ہی میں آکانشاکے خلاف ایک شکایت درج کرائی تھی جس میں انہو ں نے شادی میں دی گئی جویلری اوردوسرے سامان واپس مانگے تھے۔یوراج کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے سے سوال پرآکانشاشرماکی وکیل نے کہاکہ ’’گھریلوتشددکامطلب صرف جسمانی تشددنہیں ہے،اس کامطلب ذہنی اوراقتصادی سے بھی ہے،یوراج پربھی بات لاگوہوتی ہے کیونکہ جب آکانشاکے ساتھ غلط ہورہاتھا،تب یوراج سنگھ خاموش رہے‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *