وزیراعلیٰ کجریوال پربنی فلم کی ریلیز17نومبرکو

arvind-kejriwal
دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کی زندگی پرایک ڈاکیومنٹری -ڈرامہ فلم’این انسگنی فیکنٹ مین‘17نومبرکوریلیزہوگی۔فلم کوامریکہ کے میڈیاکمپنی وائس لانچ کرے گی۔خوشبورانکااورونے شکلاکے ذریعہ ڈائریکٹ یہ ایک غیرافسانہ (نان فکشن)سیاسی فلم ہے،جوسماجی کارکنوں سے لیکرسیاسی لیڈربنے اروندکیجریوال کے ہندوستانی سیاسی افق پرعروج کوظاہرکرتی ہے۔اس فلم کو’ماسٹرپیس‘بتاتے ہوئے ’وائس‘نے اعلان کیاہے کہ اب وہ فلم پورے ہندوستان اوربین الاقوامی سطح پرریلیزکرنے کیلئے پروڈیوسرآنندگاندھی کومیمیسس لیب کے ساتھ ساجھیداری کریں گے۔وائس ڈاکیومنٹری فلم کے ایگزکٹیوپروڈیوسرجیسن موجیکانے کہا’میں نے ’An insignificant man‘ٹورنٹوبین الاقومی فلم فیسٹول 2016میں دیکھی اورمجھے لگاکہ یہ فلم مارشل کری کی ’اسٹریٹ فائٹ‘کے بعدزمینی سیاست پربنی سب سے بہترین فلم ڈاکیومنٹری فلم ہے۔اس فلم پرسینٹرل فلم سرٹیکفٹ بورڈکے سابق صدرپہلاج نہلانی کواعتراض تھا۔انہوں نے فلم ریلیزکرنے کیلئے فلم پروڈیوسروں سے وزیراعظم نریندرمودی، دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلادکشت اوروزیراعلیٰ اروندکجریوال سے کوئی اعتراضات نہیں سرٹیکفٹ یعنی نوآبجکشن سرٹیفکٹ(این اوسی)لانے کوکہاتھا۔آخرمیں فلم سرٹیکفٹ اپیلیٹ بورڈ نے فلم کومنظوری دے دی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *