شوسے پہلے ہی کنٹیسٹنٹ سے لڑنے لگی ’بھابھی جی‘

shilpa-and-salman-khan
چھوٹے پردے کی سب سے پسندیدہ بھابھی جی یعنی انگوربھابھی لوٹ چکی ہیں۔انہو ں نے بک باس کے گھرمیں انٹری مارلی ہے۔لیکن اہم بات یہ ہے کہ شلپاکے ساتھ شومیں وکاس گپتابھی آئے ہیں، دونوں ایک دوسرے کوپہلے سے جانتے ہیں اوران کے تعلقات زیادہ اچھے نہیں ہے۔تبھی تویکم اکتوبرکودونوں گرینڈپریمئرکے دن سلمان خان کے سامنے ہی آپس میں بھڑگئے۔شلپااوروکاس نے گھرمیں گھستے ہوئے ایک دوسرے کوجیل میں ڈالنے کی بات کہی۔وکاس نے یہ بھی کہا،اگرمجھے معلوم ہوتاہے کہ شلپاآرہی ہیں تومیں نہیں آتا،میں انہیں اچھی طرح سے جانتاہوں۔
دراصل شلپااوروکاس کے بیچ پرانے شو’بھابھی جی گھرپرہے‘کے دوان نوک جھونک ہوئی تھی۔اس وقت وکاس اینڈٹی وی کے چینل ہیڈتھے۔سلمان کے سوال پروکاس نے بتایاکہ شلپاکاشوجس چینل پرآرہاتھاتب میں اسے ہیڈکررہاتھا۔واضح ہوکہ شلپاکو&TVکے شو’بھابھی جی گھرپرہے‘سے شہرت ملی لیکن شوکے پروڈیوسربینفرکوہلی کے ساتھ تنازع کے چلتے انہوں نے شوکوالوداع کہہ دیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *