تیزگیندبازآشیش نہراکا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کافیصلہ

ashish-nehra
ٹیم انڈیاکے بائیں ہاتھ کے تیزبالرآشیش نہرانے انٹرنیشنل کرکٹ کوالوداع کہنے کا فیصلہ لیاہے۔38سالہ آشیش نہراآخری T20میچ اپنے ہم گراؤنڈفیروزشاہ کوٹلہ میدان پریکم نومبرکونیوزلینڈکے خلاف کھیلیں گے۔نہراآسٹریلیاکے خلاف ٹی 20سیریزمیں بھی ہندوستانی ٹیم کاحصہ ہیں۔حالانکہ پہلے دومیچوں میں انہیں پلےئنگ الیون میں جگہ نہیں ملی ہے۔نہرانے اپنے ریٹائرمنٹ کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ اب اس پڑاؤپرآگئے ہیں جب کرکٹ کوالوداع کہناٹھیک ہوگا۔بھونیشورکماراورجسپریت بمراہ جیسے تیزگیندبازبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اوروہ ان کی راہ میں آڑبننانہیں چاہتے ہیں۔
ویسے توسوشل میڈیاپرنہرالوگوں کے نشانے کامرکزبنتے رہے ہیں لیکن ان کے ریٹائرمنٹ کا خبرکئی یوزرس کوایموشنل کردیا۔انہوں نے ہندوستانی کرکٹ میں ’نہراجی‘کے خدمات کی جم کرتعریف کی۔کچھ یوزرس نے اس موقع پرایموشنل کمنٹ بھی کئے۔ان لوگوں نے چوٹ کے باوجودہندوستانی ٹیم میں لگاتارواپسی کرنے کی نہراکی امیدکیں۔
نہرا12اکتوبرکوریٹائرمنٹ کا فیصلہ سنانے پریس کے سامنے آئے تواپنے ارادے کولیکرکسی کشمکش میں نہیں دکھے۔انہوں نے کہاکہ ان میں ابھی اورکھیلنے کی صلاحیت ہے،لیکن موجودہ حالات میں جس بھونیشورکماراورجسپریت بمراہ گیندبازی کررہے ہیں ایسے میں انہیں اپنی جگہ بنتی نہیں دکھ رہی ۔نہرانے کہاکہ انہیں یہ اچھالگ رہاہے کہ لوگ ان سے ریٹائرمنٹ کی وجہ معلوم کررہے ہیں۔
میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا’کیوں نہیں پوچھے جانے سے بہترہے کیوں(ریٹائرمنٹ )پوچھاجانا‘نہرانے بتایاکہ ان کی ٹیم مینجمنٹ سے بات ہوگئی ہے اوربی سی سی آئی کوبھی انہوں نے اپنے بارے میں بتادیاہے۔انہوں نے کہاکہ وہ ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے بیچ دہلی میں اپناآخری میچ کھیلناچاہتے ہیں۔نیوزی لینڈکی ٹیم ہندوستان 22اکتوبرسے شروع 3ونڈے اور3ٹی ٹونٹی سیریزکھیلنے آرہی ہے۔یہ سیریزنہراکے کرکٹ کرےئرکاآخری پڑاؤثابت ہوگا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *