عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

imran-khan
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔بی بی سی کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کے حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزم کو 26 اکتوبر کو کمیشن کے سامنے پیش کریں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی ،اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان پیش نہ ہوئے جبکہ ان کی جگہ شاہد گوندل عدالت میں پیش ہوئے ،دوران سماعت 3 ارکان نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی حمایت کی جبکہ 2 ارکان نے مخالفت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل کو دلائل دینے کیلئے آخری موقع دیا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *