ہنی پریت کے نام اربوں کی بے نامی جائیداد

Honeypreet-Insan
باباگرمیت رام رحیم کی رازداراور’منہ بولی‘ بیٹی ہنی پریت کے نام اربوں روپے کی بے نامی جائیدادوں کا پتہ چلاہے۔متعددریاستوں میں زمین اورمکان سے جڑے ڈیرے کے کئی دستاویزپولیس کے ہاتھ لگے ہیں جن کی تہہ تک جانے میں ٹیمیں لگی ہوئی ہیں۔اس سلسلے میں ڈیرہ سچاسوداکی چیئرپرسن وپاسنااورہنی پریت سے ملی جانکاریوں کے ذریعہ جانچ کی جارہی ہے۔کراس چیکنگ ولیپ ٹاپ کی ڈیلیٹ فائلوں کوریکورکرنے کے بعدہی ایس آئی ٹی کسی نتیجہ پرپہنچے گی۔راجستھان میں ڈیراسربراہ کے آبائی گاؤں گروسرموڈیاسے برآمددستاویزوں میں پچھلے کچھ مہینوں پہلے ہوئے کروڑوں کے لین دین کی تمام جانکاری ہے۔اس کے علاوہ بھورے رنگ کے بیگ سے درجنوں زمین اورمکانوں کی رجسٹریاں بھی ملی ہیں۔ان میں زیادہ ترجائیدادہنی پریت کے نام سے خریدی گئی ہیں جودہلی ، ممبئی ، ہماچل پردیش، پنجاب سمیت کئی ریاستو ں میں ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *