ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن کے تاریخوں کا اعلان

election-commision

ہماچل پردیش میں اسمبلی الیکشن کا بگل بج گیاہے ۔آج ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے تاریخوں کابھی اعلان ہوگیاہے۔ریاست میں 16اکتوبرکوامیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کئے جائیں گے۔جبکہ 9نومبرکوووٹنگ ہوگی اور18دسمبرکوووٹوں کی گنتی ہوگی۔ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن میں سبھی پولنگ اسٹیشن پرفوٹوووٹرآئی ڈی کارڈ کااستعمال کیاجائے گا۔کمیشن کے مطابق ہماچل کے سبھی 7,521پولنگ اسٹیشن گراؤنڈ فلورپرہوں گے۔سبھی پولنگ اسٹیشنوں پرپہلی باروی وی پیٹ کااستعمال ہوگا۔توقع کی جارہی تھی کہ آج ہماچل پردیش کے ساتھ گجرات کے انتخابات کی تاریخوں کابھی اعلان ہوجائے گا مگرالیکشن کمیشن نے گجرات کے سلسلے میں ا بھی منع کردیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گجرات میں 182اسمبلی سیٹیں ہیں۔ابھی بی جے پی کے پاس 120، کانگریس 43،این سی پی 2، جد(یو)اورایک سیٹ آزادامیدوارکے پاس ہیں۔وہیں ہماچل پردیش میں کل 68سیٹیں ہیں۔جہاں 36کانگریس کے پاس ،27بی جے پی کے پاس اور5آزادامیداروں کے پاس ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *