دہلی:ایکووین ڈرائیورنے دوسال کی بچی کو50میٹرتک گھسیٹا

ashiqa-2-years-old
دہلی کےوسنت کنج علاقے میں دیوالی کے دن اپنی ماں کے ساتھ جارہی دوسال کی بچی کوایکووین ڈرائیورپہلے ٹکرماری پھراسے قریبا50میٹرتک گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔لوگوں نے کسی طرح گھیرکراسے روکااوربچی کووین کے نیچے سے نکالا۔بچی کوایمس کے ٹراماسینٹرمیں داخل کرایاگیا۔جہاں پتہ چلاکہ حادثہ میں اس کے دونوں کان کٹ گئے ہیں۔اسے اب سنائی نہیں دے رہاہے۔بچی کے والدامیت نے بتایاکہ رجوکری میں وسیٹرن گیٹ فارم ہاؤس میں اس مددڈیری کی دکان ہے۔اہل خانہ میں بیوی آشا،پانچ سال کابیٹاآکاش،دوسال کی بیٹی عاشقہ ہے۔وہ دراصل اترپردیش کے ہاتھرس کے رہنے والے ہیں۔
وہ 19اکتوبرکودیوالی والے دن دوپہرمیں عاشقہ ماں ساتھ جارہی تھی تبھی سڑک کے موڑپرماروتی ایکوڈرائیوررپیش مشرانے اس کوٹکرماردی۔ٹکرمانے کے باوجوداس نے گاڑی نہیں روکی ،بلکہ بچی کوقریب سومیٹرتک گھیسٹتارہا۔اہل خانہ کاکہناہے کہ اتنے دنوں کے بعدبھی ملزم ڈرائیورکوگرفتارنہیں کیاگیاہے۔ملزم روپیش رجوکری میں ہی امیت کے گھرکے پاس رہتاہے اوروین سے انڈے سپلائی کرتاہے۔جنوبی دہلی ضلع ایڈیشنل ڈی سی پی چنمے وسوال نے بتایاکہ وسنت گنج جنوبی تھانہ میں معاملہ درج کیاگیاہے۔ملزم کوپولیس جلد ہی گرفتاری کرے گی۔موقع واردات سے ملی سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں بھی دکھارہاہے کہ ڈرائیورنے بچی کے وین میں پھنس جانے کے باوجودگاڑی نہیں روکی۔لوگوں سے وین سے اتارکرروپیش کی جم کرپٹائی بھی کی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *