عابدانورسیمانچل میڈیا منچ کے صدراورابصاراحمدصدیقی جنرل سیکریٹری منتخب 

abid-anwar-and-absar

قومی راجدھانی میں سیمانچل سے تعلق رکھنے والے پرنٹ اورالکٹرانکمیڈیاکے صحافیوں کی ایک بڑی تعدادپائی جاتی ہے اسی کے پیش نظرگزشتہ سال سیمانچل میڈیامنچ وجودمیں لایاگیا تھاتاکہ ان سبھوں کوآپس میں جوڑاجاسکے اوربہتراندازمیں قومی وملی کازکوبڑھایاجاسکے۔اس تعلق سے مذکورہ میڈیامنچ کا انتخاب آج عمل میں آیا۔اس میں ’یواین آئی ارددوسروس‘ سے وابستہ عابدانورکوصدراور’روزنامہ تاثیر‘ سے منسلک ابصاراحمدصدیقی کواتفاق رائے سے جنرل سکریٹری منتخب کیاگیا۔
سیمانچ میڈیامنچ کی اہم میٹنگ میں باضابطہ تشکیل ہوئی ۔متفقہ طورپرمنچ کے صدراورجنرل سکریٹری کے علاوہ نائب صدرابوبکر (سینئرپروڈیوسرنیوز18)،تسنیم کوثر(ایڈیٹرایشین رپورٹرمیل)عبدالقادرشمس (راشٹریہ سہارا)، محبوب الٰہی(ڈی ڈی نیوز) اورجوائنٹ سکریٹری منظرامام (فری لانس جرنلسٹ)،حافظ انوارالحق(سہارااردو) اورنوشادعالم (انقلاب) کا عبوری انتخاب عمل میں آیا۔
واضح ہوکہ دسمبر2016میں سیمانچل میڈیامنچ کاقیام عمل میں آیاتھاجس کے عہدیداران کاانتخاب اس وقت عمل میں آیاہے۔سیمانچل میڈیامنچ نے اب تک سیمانچل کے مسائل کولیکرمتعددسیاسی لیڈران سے رجوع کیاہے اورکئی پروگرام بھی منعقدکئے جاچکے ہیں اس کے علاوہ حالیہ سیمانچل سیلاب میں بھی منچ کی سرکردہ رکن محترمہ تسنیم کوثرکی قیادت میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کیاگیا۔
عیاں رہے کہ اس منعقدہ میٹنگ میں عہدیداران کے علاوہ نعمان قیصر(ڈی ڈی اردو)،افسرعالم (زی میڈیا)،راشدالاسلام ، حقانی القاسمی(این سی پی یوایل)،منہاج قاسمی(ہماراسماج ) پرویزعالم (پربھات خبرارریہ)،راجیش (سہاراسمے پورنیہ)، وثیق داؤد(ہماراسماج)،گنگارام پورنیہ،سماجی کارکن شاہنوازبدرقاسمی، واثق الخیر، تنزیل اطہر،تنزیل صدیقی(سہارانیوزنیٹ ورک)، شکیل الرحمان (میڈیاکوآرڈینیٹر جماعت اسلامی ہند)محمدشاہداقبال(انقلاب)،اسفرفریدی(انقلاب پٹنہ)، محمدعاشق الٰہی (ڈائرکٹرآئی بی لینگویج کلاسز،ایف ایل جے)عبدالغنی(انقلاب ارریہ)، نوشاد (سہاراکشن گنج)، غزالی ارریہ ، سلیم صدیقی، ابراہیم مفتاحی(جدیدخبر)وغیرہ کوسیمانچل میڈیامنچ میں شامل کیاگیاہے۔میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ سیمانچل کے وہ افرادجومیڈیاسماجی کاموں سے منسلک جوہمہ وقت علاقے میں سرگرم رہ کرعوام سے روبروہوتے ہیں اوران کے مسائل کے تئیں فکرمندہیں ان لوگوں کومنچ سے جوڑاجائے ۔تاکہ علاقے کی تعمیروترقی اورنئی نسل کی مستقبل تابناک ہوسکے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *