عامر خان کی ’سیکرٹ سپراسٹار‘ کے شکتی کمار کا کردار انو ملک پر مبنی؟

amir-khan
افواہوں کا بازار گرم ہے کہ فلم ’سیکرٹ سپراسٹار‘ میں عامر خان کے فقرہ باز موسیقار شکتی کمار کے کردار کی ادائیگی موسیقار اور گلوکار انو ملک سے متاثر ہے۔ٹیزر اور ٹریلر میں عامر خان ویسے طرز و انداز کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آئیں گے جنکی انو ملک کی اصلی شخصیت سے مشابہت ہے۔اس بات کی تصدیق کرنے کے لئے جب عامر خان سے ان کے کردار کی انو ملک سے مشابہت کے بارے میںپوچھاگیا تو انہوں نے ایک ٹھہاکا لگا کر سوال کوخوبصورتی سے ٹال دیا۔عامر خان نے مزید کہا،شکتی کمار ہماری انڈسٹری کے پانچ موسیقاروں کا تجزیہ ہے‘۔بلا تصدیق کئے اور انکار کئے انہوں نے دلچسپ انداز میں کہا ، براہ کرم آپ فلم دیکھیں اور مجھے بتائیں کہ آپ کے خیال سے میرا کردار کس پر مبنی ہے۔حالانکہ عامر خان درست بیانی کے لئے مشہورہیں، پھر بھی اپنے کردارپر انو ملک کے تاثرات سے انکار نہ کر نے سے چند لوگوں کے ذہن میں سوال اٹھ سکتے ہیں۔یہ تو وقت ہی بتائیگا کہ شکتی کمار کا کردارپردے پر موسیقار انو ملک کے کردار کی عکّاسی ہے بھی یا نہیں۔سیکرٹ سپر اسٹار کے فلم ساز ہیں عامر خان ، کرن راؤ، اور بینر ہیں عامر خان پروڈکشنس، زی اسٹوڈیوز اور آکاش چاولہ اس فلم کے رائٹر ڈائریکٹر ہیں ادویت چندن اوریہ فلم 19اکتوبرکو 2017 کو ریلیزہونے والی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *