اداکارہ ریکھا کا 63واں جنم دن

Rekha
بالی ووڈ کی معروف ادکارہ ریکھاکا آج 63واں جنم دن ہے۔ ریکھاکے بارے دلچسپ اورحیرت انگیزقصے بہت ہیں۔ان میں سے ایک قصہ ہے ان کی شادی سے جڑاہے ۔19سال کی عمرمیں ریکھابالی ووڈ اداکارونودمہراکے پیارمیں گرفت تھیں۔پیارپروان چڑھنے کے بعددونوں نے چوری چھپے مندرمیں شادی کی۔مگرانہیں اندازہ نہیں تھاکہ ان کے ساتھ آنے والے کچھ وقت میں سب کچھ تباہ کردینے والالمحہ بھی آئے گا۔سال 1978کے آس پاس کی بات ہے کہ فلم ’گھر‘کی شوٹنگ چل رہی تھی۔ونودمہرااورریکھااس میں ایک دوسرے کے اپوزٹ کام کررہے تھے۔دونوں کے بیچ یہی سے دوستی ہوئی اوردیکھتے ہی دیکھتے وہ پیارمیں تبدیل ہوگئی ۔پیارکوانجام پہنچانے کیلئے دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ونودکی اس سے پہلے ہی دوشادیاں ہوچکی تھیں۔ دونوں نے کولکاتہ میں چھپے طورپرشادی کرلی۔
اب ونودکی باری آئی ریکھاکواپنے گھرلے جانے کی۔وہ انہیں نئی نویلی دلہن بناکرجب اپنے گھر لے گئے تو وہاں ریکھانے ونود کی ماں یعنی اپنی ساس کے پیرچھوئے توانہوں نے ریکھاکوپیچھے دھکیل دیا اور ان کی بے عزتی بھی کی۔نوبت اتنی بگڑگئی تھی کہ ریکھاکوساس سینڈل سے پیٹنے لگی تھیں۔پھرونودنے ماں اوربیوی کے بیچ صلح کرائی تھی۔ریکھاکے بارے میں یہ بھی کہاجاتاہے کہ انہوں نے کئی شادیاں کی ہیں۔شوہرکے موت کے بعدبھی ہمیشہ سندورلگائے رکھنالوگوں کے من میں کئی سوال کھڑے کرتاہے۔ریکھاکااپنے کرئیرکے دوران کئی اداکاروں کے ساتھ نام جڑا۔امیتابھ بچن، راج ببر، ونودمہرا، نوین نشچل،جتندر، یش کوہلی، کرن کمار، شتروگھن سنہا، ساجدخان اوراکشے کمارکے ساتھ جڑا۔لیکن سچ کیاہے یہ صرف ریکھاہی جانتی ہیں ۔انہوں نے بزنس مین مکیش اگروال سے شادی کی تھی ،مکیش نے شادی کے ایک سال بعدخودکشی کرلی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *