’ڈکورتھ لوئیس‘ ضابطہ کے تحت ہندوستان نے پہلے T20مقابلے میں آسٹریلیاکو9وکٹ سے ہرایا

T20-match

ہندوستان اورآسٹریلیاکے بیچ تین ٹی 20میچوں کی سیریزکاآج 7اکتوبرکوپہلامقابلہ مہندرسنگھ دھونی کےگرہ نگررانچی میں کھیلاگیا۔اس میچ میں ہندوستان نے مہمان ٹیم کو9وکٹ سے ہرادیااورتین T20میچوں کی سیریز1-0سے برتری حاصل کرلی ہے۔اس مقابلے میں ہندوستان ٹاس جیت کرپہلے گیندبازی کا فیصلہ کیااورآسٹریلیاپہلے بلے بازی کرتے ہوئے 18.4اوورمیں 8وکٹ پر118رن بنائے۔اس کے بعدبارش کی وجہ سے کھیل کوروک دیاگیا۔بارش رکنے کے بعدہندوستان ڈکورتھ لوئیس ضابطہ کے مطابق جیت کیلئے 6اوورمیں 48رن کا ٹارگیٹ دیا۔جسے ہندوستان نے 5.3اوورمیں 9وکٹ باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا۔جیت کی ٹارگیٹ کا پیچھاکرنے اتری ہندوستانی ٹیم کاپہلاوکٹ روہت شرماکے طورپرجلد ہی گرگیا،روہت 11رن بناکرکلٹرنائل کی گیندکلین بولڈہوگئے۔اس کے بعدکپتان وراٹ کوہلی ناباد22رن اورشیکھردھون ناباد15رن نے آسانی سے ہندوستانی ٹیم کوجیت دلادی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

قبل اس کے کہ آسٹریلیاٹیم کی شروعات بے حدخراب رہی اورمحض 8رن پرٹیم کاپہلاوکٹ گرگیا۔ہندوستانی تیزگیندبازبھونیشورکمارنے ٹیم کے خطرناک اوپنربلے بازڈیوڈوارنرکوآٹھ رن پرکلین بولڈ کردیا۔گلین میکسویل کویوجویندرچہل نے بمراہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا،انہوں نے 17رن کرپویلین لوٹ گئے۔خطرناک دکھ رہے فنچ کوکلدیت یادونے کلین بولڈ کردیا۔فنچ نے 30گیندوں پر42رن کی پاری کھیلی۔ہینرکس کوکلدیپ نے اپنادوسراشکاربنایااور8رن پرکلین بولڈکردیا۔ٹریوس ہیڈ 9رن بناکرپانڈیاکی گیندپرکلین بولڈہوگئے۔پین 17رن بناکرجبکہ کلٹرنائل ایک رن بناکرجسپریت بمراہ کی گیندپرکلین بولڈہوکرپویلین لوٹ گئے۔کرسٹین محض 9رن بناکررن آؤٹ ہوئے۔ہندوستانی کی طرف سے جسپریت بمراہ اورکلدیپ یادونے 2-2جبکہ بھونیشورکمار،ہاردک پانڈیااوریوجوندرنے ایک ایک وکٹ لئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *