ظہیرخان کی شادی 27نومبرکو

Zaheer-Khan-Engagement
معروف ہندوستانی کرکٹرظہیرخان نے بالی ووڈ اداکارہ ساگریکاگاٹکے سے شادی کا اعلان کردیا۔ظہیرخان اورساگریکاگاٹکے نے رواں برس اپریل میں منگنی کی تھی،لیکن اس وقت شادی کی تاریخ طے نہیں کی گئی تھی۔تاہم اب منگنی کے چارماہ بعدجوڑے نے زندگی کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔انڈین ایکسپریس نے اپنی خبرمیں بتایاکہ کرکٹ اورفلم کی دنیاکے جوڑے نے رواں برس نومبرمیں شادی کرنے کا اعلان کردیااورجوڑے نے زندگی کے اہم دن کیلئے 27تاریخ کاانتخاب کیاہے۔اطلاعات کے مطابق جوڑے کی شادی کے دومختلف ولیمے ہوں گے، جن میں سے ایک ممبئی جبکہ ایک پونے میں ہوگا۔یہ ابھی طے نہیں ہواکہ شادی کی تقریبات میں کن افرادکومدعوکیاجائیگا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *