عمر اکمل پر تین میچوں کی پابندی

umar-akmal
کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، عمر اکمل ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر لگائے گئے الزامات کو ثابت نہیں کر سکے، جس پر ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بورڈ نے ان پر تین میچوں کی پابندی اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔عمر اکمل نے قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات عائد کیے تھے۔ کوچ نے ان کے الزامات کی تردید کی تھی۔ لیکن پاکستان کرکٹ نے اس معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی اور عمر اکمل کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ لیکن وہ اپنے جواب سے کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے۔
بیان کے مطابق، پی سی بی کمیٹی کا کہنا ہیکہ عمر اکمل نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہیں دو ماہ تک غیر ملکی لیگ کا این او سی بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔عمر اکمل پر جرمانے اور پابندی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی (جوکہ معروف اخبار’فرائیڈے ٹائمز‘کے بانی مدیررہ چکے ہیں)نے کہا کہ بھاری دل کے ساتھ پابندی اور جرمانہ عائد کرنا پڑا۔لیکن، اْنھوں نے کہا کہ وہ پْرامید ہیں کہ اس سے مثال قائم ہوگی اور تمام کرکٹرز کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوگا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *