حلیمہ عدن حجاب پہننے والی پہلی امریکی ماڈل

حلیمہ عدن صومالی نژاد کا بچپن پناہ گزین کیمپوں میں گذار۔ امریکہ منتقل ہونے کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کو اپنانے کا فیصلہ کیا لیکن اپنا روایتی حجاب ترک نہیں کیا۔1970 اور 1980 کی دہائیوں میں صومالی نژاد امریکی ماڈل ایمان فیشن کی سب سے زیادہ مقبول ماڈلز میں شمار ہوتی تھیں۔ آج ایک اور صومالیہ نژاد ماڈل، نیو یارک اور اٹلی کے فیشن شو میں حجاب پہن کر شامل ہونے والی پہلی خاتون کے طور پر خبروں کی شہ سرخیوں میں جگہ پا رہی ہیں۔ ان کا نام ہے حلیمہ عدن۔گذشتہ سال مس منی سوٹا یو ایس اے کے مقابلے میں شامل ہونے والی نوجوان خواتین میں حلیمہ عدن بھی شامل تھیں، جنہوں نے حجاب اور مسلم خواتین کے لیے پورے جسم کو ڈھانپنے والے خصوصي طور پر بنائے گئے پیراکی کے لباس، برقعینی کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیا۔حلیمہ کہتی ہیں کہ آپ جانتے ہیں، میں روزانہ حجاب پہنتی ہوں۔ تو اس لیے میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کرنا چاہتی تھی، اور میں چاہتی تھی کہ میں جو ہوں اسی طرح اس مقابلے میں حصہ لوں۔ تو اس میں کچھ زیادہ سوچنے والی کوئی بات نہیں تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *