مدھیہ پردیش پولیس کو کمیشن نے دی کلین چٹ

Bhopal-jailbreak
گزشتہ 21 اکتوبر 2016 کو بھوپال سینٹرل جیل سے مین گیٹ توڑ کر فرار ہونے والے مبینہ طور پر سیمی سے وابستہ آٹھ قیدیوں کے انکاؤنٹر میں مارے جانے کے تعلق سے حکومت مدھیہ پردیش کے قائم کردہ جوڈیشیل کمیشن نے حکومت کو پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں مدھیہ پردیش پولیس کو کلین چٹ دے دی ہے۔ ریٹائرڈ جسٹس ایس کے پانڈے کی سربراہی میں قائم پینل نے پولیس ایکشن کو درست قرار دیتے ہوئے اس معاملے میں پولیس کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کی صورت حال ہی ایسی تھی کہ پولیس کو کارروائی کرنی پڑی۔ عیاں رہے کہ اس واقعہ میں جیل کاگارڈ ہلاک ہوگیا تھا اور بعد میں پولیس نے ان آٹھ قیدیوں کو مبینہ انکاؤنٹر میں مار گرایا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *