ورلڈ الیون کے خلاف جیت سے سرفراز احمدکاحوصلہ بلند

Sarfraz-Ahmed-pakistan

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے بازاورکپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون آسان ٹیم نہیں تھی اس میں دنیا کے چند بڑے کھلاڑی شامل تھے اور اس کے خلاف سیریز جیتنے سے پاکستانی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 33 رنز کی جیت کے بعد سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اور اب ورلڈ الیون کے خلاف جیت کے بعد پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف زیادہ اعتماد سے سیریز کھیلے گی۔
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 28 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہی ہے جس کا آخری ٹی20 انٹرنیشنل 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔سرفراز احمد نے کہا کہ تقریباً چار ماہ بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جس کی تیاری کے لیے لاہور میں کیمپ لگے گا لہذا اس سیریز کی بھرپور تیاری کی جائے گی اور پوری توجہ اس سیریز پر مرکوز رہے گی۔سرفراز احمد نے اپنے کھلاڑیوں کو سیریز سے پہلے یہی بات کہی تھی کہ جب آپ اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلتے ہیں تو سب آپ کو پہچانتے ہیں اور جس طرح پاکستانی کرکٹرز نے پرفارمنس دی ہے اور انہیں شائقین نے داد دی ہے اس سے یقیناً ان کا حوصلہ بڑھے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *