سلمان خان کو’’ گلوبل ڈائیورسٹی‘‘ ایوارڈ سے نوازاگیا

Salman-Khan-award-receiving

بالی ووڈ سپراسٹارویسے ان دنوں سلطان سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی انہیں برطانوی ہاؤس آف کامنز کی جانب سے ’گلوبل ڈائیورسٹی‘ ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔بولی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق دبنگ ہیرو کو یہ ایوارڈ، ان کی جانب سے عالمی سطح پر عدم مشابہت اور اختلافات کو کم کرنے میں شاندار خدمات سر انجام دینے پر دیا گیا۔سلمان خان کو یہ ایوارڈ ہاؤس آف کامنز میں سب سے زیادہ عرصے تک ممبر پارلیمنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے ایشیائی نژاد برطانوی کیتھ واز نے دیا۔
وا ضح رہے کہ سلمان خان کی رواں برس جون میں آنے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں چین اور بھارت کے سرحدی تنازع کو دکھانے سمیت دونوں ممالک کی ثقافت کو بھی دکھایا گیا تھا۔برطانوی پارلیمنٹ نے بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کو ان کی خدمات کے عوض سنہ 2017 کے گلوبل ڈائیورسٹی ایوارڈ سے نوازا ہے۔سلمان خان نے ایک ٹویٹ میں چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اس اعزاز کو اپنے لیے ‘قابل افتخار’ قرار دیا ہے۔انھیں یہ ایوارڈ فلم انڈسٹری میں ’بطور اداکار، فلم ساز، ٹی وی سٹار، گلوکار اور ان سب سے بڑھ کر ان کی انسان دوستی اور فیاضی‘ کے لیے دیا گیاہے۔
سلمان خان کو اعزاز سے نوازتے ہوئے ہندوستانی نژاد برطانوی پارلیمان کیتھ ویز نے کہا کہ ‘سلمان خان دنیا بھر
کے لاکھوں لوگوں کے لیے ہیرو اور قابل تقلید شخصیت ہیں۔’
انھوں نے کہا کہ ہندوستانی سینیما میں ان کی کامیابی کے ساتھ وہ معروف مخیر شخصیات میں شامل ہیں اور ان کے ادارے بینگ ہومن نے انڈیا میں بہت سے محروم افراد کی زندگی کو تبدیل کرنے میں بڑا کام کیا ہے۔ ‘ہمارے لیے انھیں یہ اعزاز دینا فخر کی بات ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ دنیا بھر میں نوجوان ایشیائی باشندوں کے پاس سلمان خان جیسا رول ماڈل ہے۔’
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سلمان خان نے اپنے مخصوص انداز میں کہا: ‘میرے والد کو کبھی یقین نہیں آئے گا کہ مجھے یہ ایوارڈ ملا ہے۔ میں اپنے مداحوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھے یہ عزت بخشی ہے۔’انھوں نے مزید کہا: ‘مجھے بہت سارے فلم ایوارڈ ملے ہیں لیکن میں اسے بطور خاص لینے آیا ہوں۔ میں بہت زیادہ ممنون ہوں۔’
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ ایوارڈ بالی وڈ کے ‘شہنشاہ’ کہے جانے والے اداکار امیتابھ بچن کو مل چکا ہے۔ اس کے علاوہ ایشوریہ رائے بھی یہ ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔ چینی اداکار جیکی چین کو بھی یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *