رنبیرکپوراورماہرہ خان کی سگریٹ نوشی پرواویلا

ranbir-kapoor-and-mahira-khan
جمعہ 21ستمبرکوبالی ووڈ ادکاررنبیرکپورکے ساتھ ماہرہ خان کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھیں۔تصویر میں ماہرہ خان اور رنبیر کپور ایک ساتھ سگریٹ نوشی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ا سکے بعدسے ماہرہ خان ٹرولرس کے نشانے پرہیں۔انہیں لیکرسوشل میڈیاپرطرح طرح کی کمنٹس کی جارہی ہیں۔ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصویر پر جہاں کئی لوگوں کو ماہرہ کے مختصر لباس پر اعتراض ہوا وہیں ان کا کھلے عام سگریٹ نوشی کرنا کئی لوگوں کو ناگوار گزرا ہے۔کوئی ماہرہ کے مختصر لباس پر انہیں اسلام سے ہی خارج کرنے پر تْلا ہے تو کوئی انہیں شرم دلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ٹوئٹر کے ایک صارف احتشام الحق کا کہنا تھا کہ بیشتر اداکاروں اور اداکاراؤں کا اندازِ زندگی ایسا ہی ہے پھر ماہرہ خان پر اتنی تنقید کیوں؟ ’ان کا مزید کہنا تھا ’جو لوگ ماہرہ پر اس قدر تنقید کر رہے ہیں وہ شاید انہیں اصل زندگی میں بھی ڈرامہ ’ہمسفر‘ والا کردار سمجھ رہے تھے۔‘
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *