راہل گاندھی کا گجرات دورہ اور ہاردک پٹیل کا ٹویٹ

Rahul-gandhi-and-Hardik-pat
پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے استقبال میں ایک ٹویٹ کرکے سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیاں تیز کردی ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں ہاردک پٹیل نے ہندی میں لکھا ہے کہ ’’قومی نائب صدر راہل جی کا گجرات میں دل سے استقبال ہے، جے شری کرشنا۔‘‘
واضح ہوکہ کانگریس کے قومی نائب صدر راہل گاندھی گجرات میں انتخابی مہم کی شروعات کرنے کے لیے تین روزہ دورے پر گجرات گئے ہیں۔ راہل نے دوارکا کے جگت مندر اور شاردا پیٹھ کے شنکراچاریہ کے درشن کرکے اپنے دورے کا آغاز کیا۔ بعد میں ہاردک پٹیل نے بتایا کہ میں نے مسٹر گاندھی کاگجرات میں خیر مقدم ایک مہمان کے طور پر ہندوستانی روایت کے مطابق کیا ہے، یہ سیاست سے منسلک نہیں ہونا چاہے۔ ہاردک پٹیل کو گجرات میں پاٹیدار کی حمایت حاصل ہے، دیکھنا یہ ہے کہ وہ گجرات الیکشن میں کس کی حمایت کرتے ہیں؟
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *