وزیراعظم کابنارس کے دورہ سے قبل بی ایچ یوطالبات کامظاہرہ

مرکزکی بی جے پی سرکارایک طرف بیٹی بچاؤاوربیٹی پڑھاؤ کی بات کرتی ہے تووہیں دوسری طرف وزیراعظم نریندرمودی کے پارلیمانی حلقہ علاقہ وارانسی میں پڑھنے والی طالبات بھی خودکومحفوظ محسوس نہیں کررہی ہیں۔وزیراعظم مودی وارانسی کے دوروزہ دورے پرہیں لیکن وزیراعظم کے پہنچنے سے قبل بنارس ہندویونیورسٹی(بی ایچ یو)کی طالبات نے یونیورسٹی گیٹ کے سامنے چھیڑچھاڑکے خلاف سرمنڈواکراحتجاجی مظاہرہ کیا۔طالبات کا الزام ہے کہ ان کے کیمپس میں لگاتارچھیڑخانی ہوتی رہتی ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔مظاہرے میں طلبانے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس میں پراکٹوریل بورڈ کے لوگ بھی شامل ہیں،جس کی وجہ سے کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔
Latest posts by Rashidul Islam (see all)
- داؤد ابراہیم کی جائیداد ضبط ہو گی،سپریم کورٹ میں عرضی خارج - April 20, 2018
- مسلم خاتون ہاتھ نہ ملانے کی پاداش میں فرانسیسی شہریت سے محروم - April 20, 2018
- آل انڈیا سرسید میموریل ڈبیٹ مقابلہ منعقد - April 20, 2018