فیس بک ہمیشہ سے ٹرمپ مخالف رہاہے:امریکی صدر

donald-trump
امریکی صدرڈونالڈٹرمپ نے ایک ٹوئٹ کرکے کہاہے کہ فیس بک ہمیشہ سے اینٹی ٹرمپ رہاہے۔اس ٹوئٹ کے کچھ گھنٹے بعدہی فیس بک کے سی ای اومارک زکربرگ کافیس بک پوسٹ بھی آیا۔اس پوسٹ میں انہوں نے ٹرمپ کے اس ٹوئٹ کا جواب دیاہے جس میں کہاگیاہے فیس بک ہمیشہ سے ڈونالڈٹرمپ کے خلاف رہاہے۔دراصل ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے کہاہے’فیس بک ہمیشہ سے اینٹی ٹرمپ رہاہے،نیٹ ورک ہمیشہ سے اینٹی ٹرمپ رہاہے۔ایسے ہی نیویارک ٹائمزکی فیک نیوز(جس کیلئے معافی مانگی گئی)اورواشنگٹن پوسٹ بھی اینٹی ٹرمپ رہے ہیں،کیایہ ملی بھگت ہے؟‘۔انہوں نے دوسرے ٹوئٹ میں کہا’لیکن یہاں کے لوگ پروٹرمپ ہیں، ہم نے جوپہلے 9مہینے میں حاصل کیاہے وہ کسی بھی صدرنے نہیں کیاہے،اکنامی کونئی اچھال مل رہی ہے‘۔اس کے جواب میں فیس بک کے سی ای اومارک زکربرگ نے اپنے پوسٹ میں کہاہے،’میں صدرٹرمپ کے اس ٹوئٹ کاجواب دیناچاہتاہوں جوانہو ں نے صبح ٹوئٹ کیاہے۔مارک زکربرگ نے کہاکہ میں ہردن لوگوں کوساتھ لانے اورسبھی کیلئے ایک کمیونٹی تیارکرنے کا کام کرتاہوں،ہم چاہتے ہیں کہ سبھی کوایک آوازدی جائے اورایک ایساپلیٹ فارم بنایاجائے جہاں سبھی کواپنی بات رکھنے کی آزادی ہو‘۔انہوں نے ٹرمپ کے ٹوئٹ کا مزیدجواب دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کہتے ہیں فیس بک ان کے خلاف ہے،لبرل کہتے ہیں ہم نے ٹرمپ کی مددکی ہے،اپنے پسندکاکنٹینٹ اورآئیڈیانہ پاکردونوں طرف کے ہی لوگ خفاہیں‘
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *