قبل ازوقت لوک سبھاانتخابات کی تیاری ہورہی ہے؟

 
میڈیارپورٹ کے مطابق 2019میں مجوزہ انتخابات مودی حکومت تقریباً 6ماہ پہلے کرواناچاہتی ہے تاکہ ریاستوں کیلئے ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی عام انتخابات کرائے جاسکیں۔اسی طرح کچھ دن پہلے خبرآئی تھی کہ مرکزکی نریندرمودی حکومت 2019کااگلاعام انتخابات وقت سے پہلے کرواسکتی ہے۔آئین کے ماہرسبھاش کشیپ نے ٹائمزآف انڈیاکوبتایاتھاکہ لوک سبھاسیٹ کی مدت سے چھ ماہ پہلے تحلیل کیاجاسکتاہے۔ایسے میں پی ایم مودی چاہیں توسال 2018کے آخرمیں لوک سبھاتحلیل کرکے انتخابات کی راہ ہموارکرسکتے ہیں۔اس سال مئی سے ہی امیت شاہ مختلف ریاستوں کا دورہ کررہے ہیں۔بی جے پی نے آئندہ عام ا نتخابات کے پیش نظرایکپینڈرگروگرام،بھی شروع کیاہے جس کامقصدہرالیکشن بوتھ پرپارٹی کے کارکن تیارکرناہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *