ہنی پریت کوپکڑنے کیلئے گریٹرکیلاش میں چھاپے

honey-preet
ہریانہ پولیس نے زانی باباگرومیت کے قریبی ہنی پریت، ڈیرہ کے ترجمان ادیتہ انسا اور پون انسا کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔اگریہ لوگ اس دوران گرفتارنہیں ہوئے توانہیں بھگوڑاقراردے دیاجائے گا۔پولیس کی ایک ٹیم ہنی پریت کی تلاش میں دہلی کے گریٹر کیلاش میں چھاپہ مار رہی ہے۔
پورے ایک مہینہ گزرگئے، رام رحیم کے ہنی پریت ابھی بھی پولیس کے لئے ایک پہیلی بنی ہے۔ ملک وبیرون ملک میں اس کی تلاش میں بھٹک رہی ہریانہ پولیس کو ہنی پریت نے چونکادیاہے۔اس کی طرف سے دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست کی گئی ہے۔ اس کے وکیل پردیپ آریا نے کہا ہے کہ ہنی پریت پیر کے روز دہلی میں ہی تھیں۔ وہ ان کے دفتر میں آئی تھی۔ایسے میں صاف ہورہاہے کہ جس ہنی پریت کوساری دنیامیں تلاش کیاجارہاہے،وہ توملک کی راجدھانی دہلی میں کہیں چھپی بیٹھی ہے۔پیرکوہنی پریت نے دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت کی عر ضی داخل کی ہے،اس نے دہلی ہائیکورٹ کے وکیل پردیت آریہ کے ساتھ قریب دوگھنٹے کی ملاقات کی تھی ،اس نے وکیل سے بچاؤکاقانونی راستہ ڈھونڈنے کیلئے کہاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *