مسلم فنڈدیوبندکے اسسٹنٹ منیجرنواب مظفرعثمانی کا انتقال

دارالعلوم دیوبندکے سابق ناظم محاسبی مرحوم منشی عبدالواحدعثمانی کے صاحبزادے مسلم فنڈٹرسٹ دیوبندکے اسسٹنٹ منیجرمظفرعثمانی کا طویل علالت کے باعث تقریباً 74سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا۔ان کے انتقال کی خبرملتے ہی مسلم فنڈدیوبنداوراس کے ذیلی اداروں کے ذمہ داران وکارکنان میں غم کی لہردوڑگئی ۔نواب مظفرعثمانی کے انتقال کی خبرملتے ہی جمعےۃ علماء ہندکے قومی صدرمولاناارشدمدنی اورمسلم فنڈ دیوبندکے جنرل منیجرمولاناحسیب صدیقی اورسکریٹری قاضی محمدانوارسمیت متعلقین اعزاواقارب کے علاوہ کثیرتعدادمیں شہرکے لوگوں نے ان کی رہائش گاہ پرپہنچ کرتعزیت مسنونہ پیش کی۔
واضح ہوکہ مرحوم نے مسلم فنڈدیوبندکی تعمیروترقی میں شروعاتی دورسے جنرل منیجرمولاناحسیب صدیقی کے ساتھ کندھے سے کندھاملاکرتقریباً پچاس سال سے زائدکے طویل عرصہ تک اپنی خدمات انجام دی ہیں۔1961میں مسلم فنڈدیوبندکے قیام کے تین سال بعدنواب مظفرعثمانی نے مسلم فنڈدیوبندمیں خدمات انجام دیناشروع کی تھیں جس کاسلسلہ 2017تک جاری رہا۔نواب مظفرعثمانی کی نمازجنازہ صدرجمعےۃ علماء ہندمولاناارشدمدنی نے پڑھائی اوران کی تدفین دیوبندہی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ہوئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *