میانمارحکومت روہنگیائیوں کی واپسی کیلئے تیارہوگئی

rohingiya
ایک ایسے وقت جب یہ خبرپھیلی کہ سمندرکے راستے میانمارسے بنگلہ دیش آتے ہوئے متعددروہنگیائی ایک کشتی کے ڈوبنے کے سبب جاں بحق ہوگئے۔میانمارکے ایک وزیرنے اعلان کیاہے کہ اسٹیٹ کاؤنسلرسوچی کے حکم کے مطابق ملک سے باہرگئے روہنگیائیوں کاجائزہ لیاجارہاہے تاکہ انہیں واپس بلاکررخائین ریاست میں پھرسے بسایاجائے۔ظاہرسی بات ہے کہ میانمارحکومت نے عالمی دباؤکے تحت یہ فیصلہ لیاہے۔عیاں رہے کہ حکومت ہندبھی اس پردباؤبنارہی تھی کہ روہنگیائی اس کے ملک کے باشندے ہیں۔لہذااسے انہیں واپس بلالیناچاہئے تاکہ دیگرملکوں میں ان کی موجودگی سے جومسائل پیداہورہے ہیں وہ حل ہوسکیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *