خلیل الرحمن سجادنعمانی مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان

khalilur-rahman
ایک طویل عرصہ کے بعدجلیل القدرمعروف عالم دین مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی کواتفاق رائے سے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قومی ترجمان بنادیاگیاہے۔آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ کی مجلس عاملہ منعقدہ 10ستمبر2017بھوپال میں ارکان عاملہ نے بورڈ کے ترجمان متعین کرنے کے سلسلہ میں اتفا ق رائے سے صدرمحترم اورجنرل سکریٹری صاحبان کواختیاردیاتھا۔صدرآل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ نے جنرل سکریٹری کے مشورہ سے میڈیاسے بورڈ کی ترجمانی کیلئے مولانا خلیل الرحمان سجادنعمانی رکن عاملہ کومسلم پرسنل لاء بورڈ کا کل ہندترجمان مقررکیاہے۔تمام معاملات ومسائل میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے ان ہی کی نمائندگی کاحق واختیارحاصل ہوگا۔جنرل سکریٹری مولانامحمدولی رحمانی نے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکے ذمہ داروں سے گزارش کی ہے کہ وہ بورڈ کی طرف سے نمائندگی کیلئے انہی سے رابطہ کریں۔یہ اطلاع بورڈ کی جانب سے جاری ریلیزمیں دی گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *