ممتابنرجی کوکولکاتہ ہائی کورٹ سے جھٹکا

اس سال دسہرہ کے اگلے دن ہی محرم ہے۔ دسہرہ کے اگلے دن درگاوسرجن کی جاتی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے وسرجن کی تاریخ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا،یعنی بنگال میں درگاوسرجن یکم اکتوبر کی جگہ 2اکتوبر کوہوگا۔محرم کے بعددرگاوسرجن کرانے کے ممتابنرجی سرکار کے حکم کوکولکاتا ہائی کورٹ نے مسترد کردیاہے۔ ممتا سرکار کے لیے یہ فیصلہ کسی جھٹکا سے کم نہیں۔ کورٹ نے اس معاملہ میں فیصلہ سنانے سے پہلے جمعرات کوکہا کہ سرکارلوگوں کی آستھا میں دخل نہیں دے سکتی ہے۔ بناکسی بنیاد کے طاقت کا استعمال بالکل غلط ہے۔ عدالت نے کہا ’سرکار کے پاس حق ہے، لیکن وہ غیرمحدود نہیں ہے۔ بغیرکسی بنیاد کے طاقت کا استعمال غلط ہے۔ آخری متبادل کا فیصلہ سب سے بعد میں کرناچاہیے۔
ہائی کورٹ نے بدھ کو بھی اس مسئلے پر ممتاسرکار کے خلاف سخت تبصرہ کیا تھا۔ کورٹ نے ریاست کی ممتابنرجی سرکارسے کہا تھا کہ جب آپ اس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں کہ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہے تو پھر آپ خود کو دوطبقوں کے درمیان فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کیوں کررہی ہیں؟
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *