کاجول زیادہ سوشل میڈیا کے استعمال سے کوفت ہوجاتی ہیں

kajol-devgan
میڈیاکے مطابق کاجول نے ایک انٹریوکے دوران سوشل میڈیاکے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہیں یہ دیکھ کرحیرت ہوتی ہے کہ کیسے سوشل میڈیالوگوں کی زندگی میں اس حدتک حاوی ہوگیاکہ انہیں کسی بھی چیزکاہوش نہیں رہتا،تاہم خودانہیں سوشل میڈیاایک حدتک پسندہے۔کاجول نے مزیدکہاکہ وہ بھی سوشل میڈیااستعمال کرتی ہیں یہ مداحوں سے رابطے میں رہنے کا اچھاذریعہ ہے لیکن وہ روزانہ استعمال نہیں کرتیں کیونکہ انہیں سوشل میڈیاکاروزانہ استعمال ایک بوجھ لگتاہے اورروزانہ ٹوئٹر،فیس بک وغیرہ پرلوگوں سے بات کرنے میں انہیں بہت کوفت محسوس ہوتی ہے۔کاجول کاشماربالی ووڈ کی ہنس مکھ اورزندہ دل اداکاروں میں ہوتاہے ۔ناموراداکارہ کاجول کوسوشل میڈیازیادہ پسندکرتی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *