آسٹریلیاکے خلاف ہندوستان کی ہیٹ ٹرک جیت،سیریزپرقبضہ

Hardik-Pandiya

ہندوستان نے24ستمبر2017بروز اتوارکواندورمیں کھیلے گئے تیسرے ونڈے میچ میں آسٹریلیاکو6وکٹوں سے ہراکرپانچ میچوں کی سیریزپرقبضہ جمایا۔ہندوستان نے یہ مقابلہ اپنے نام کرکے سیریزمیں برتری حاصل کرلی اوراس جیت کے دوران کئے ریکارڈ بنے۔انڈیانے پہلی بارکسی سیریزمیں آسٹریلیاکولگاتارتین میچوں میں ہرایا۔ٹیم انڈیانے تیسرے ایک روزہ مین آف دی میچ ہاردک پانڈیاکا ہرفن مولاپاری،روہت شرمااوراجنکیارہانے کی بے جوڑپاریوں کی مددسے آسٹریلیاکو5وکٹ سے ہراکرتاریخ رقم کی۔ہارک پانڈیانے میچ میں 72گیندوں میں 78رنوں کی شاندارپاری کھیلی۔اس سے پہلے گیندبازی میں انہوں نے وارنرکااہم وکٹ بھی لیا۔اس کے علاوہ روہت شرمااندورمیں پورے رنگ میں دکھے،انہوں نے 62گیندوں میں 71رنزبنائے۔اجنکیارہانے نے 76بالوں میں 70رن بنائے۔آسٹریلیاکی جانب سے کمنس نے 2اورناتھن کولٹرنے ایک وکٹ لیا۔اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیاآئی سی سی رینکنگ میں نمبرون ہوگئی۔اس سے پہلے مہمان ٹیم آسٹریلیانے اندورکے ہولکراسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ50اووروں میں 6وکٹ کے نقصان پر293رن بنائے ۔مہمان ٹیم کے لئے ارون فنچ نے 124اورکپتان اسٹیواسمتھ نے63رنوں کی پاریاں کھیلیں۔ان دونوں نے دوسرے وکٹ کیلئے 154رنوں کی ساجھیداری کی۔فنچ نے اپنی سنچری پاری میں125گیندیں کھیلیں اور12چوکے اورپانچ چھکے لگائے۔اسمتھ نے اپنی پاری میں 71گیندوں کا سامناکیااورپانچ چوکے لگائے۔ہندوستان کیلئے کلدیپ یادواورجسپریت بمراہ نے دودووکٹ لئے۔یوجویندرچہل اورہاردک پانڈیاکوایک ایک وکٹ ملا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہندوستان نے تیسرے میچ میں 47ویں اوورکی پانچویں گیندپرجیت حاصل کی۔اس سے پہلے 72گیندوں میں 78رنوں کی شاندارپاری کھیل کرپانڈیاآؤٹ ہوئے۔اس کے بعدمہندرسنگھ دھونی کریزپرآئے۔پانڈیانے اپنی اسی پاری میں 5چوکے اور4چھکے لگائے۔پیٹ کمنس کی گیندپرکین رچرڈسن نے پانڈیاکاکیچ لپکا۔آسٹریلیاکوپانچویں کامیابی ملی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *