فریدآبادمیں پینے کے پانی میں گٹّرکی گندگی شامل

فریدآبادکے وارڈ میں گذشتہ کافی دنوں سے پینے کے پانی میں گٹرکاپانی آنے کی مخالفت میں سیکڑوں وارڈکے مقامی باشندوں نے میونسپل دفترپراحتجاجی مظاہرہ کیا اورمیونسپل بورڈ کے خلاف مردہ آبادکے نعرے بھی لگائے ۔اس موقع پرعلاقہ کے لوگوں نے کہاکہ میونسپل بورڈ کے وعدے پورے نہیں ہوئے ہیں۔آج علاقے کی گلیوں میں گٹرجام،سڑکیں ٹوٹی ہوئی سیورکاپانی پینے کیلئے مہیاکیاجارہاہے اورکئی مرتبہ شکایت کرنے کے بعدبھی میونسپل بورڈ کے افسران اورکارپوریشن حکام کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔اسی کی مخالفت میں ہم لوگوں نے میونسپل حکام کوخواب غفلت سے جگانے کیلئے یہ مظاہرہ کیاہے تاکہ حکومت اورانتظامیہ جوسوئی ہوئی ہے وہ جاگ سکے۔گذشتہ کئی برسوں سے وارڈ نمبر6کی کالونیوں میں پینے کے پانی میں گٹرکاپانی آرہاہے اوراس علاقے کے گٹرجام ہیں،جس سے کالونیوں کے لوگوں کوکافی پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔اسی لئے میونسپل بورڈ کے ا فسران کوجلدسے جلداس پانی کا مسئلہ حل کرناہوگا نہیں توہم اس سے بڑی تحریک چلانے کیلئے سوچ رہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *