آسٹریلیامیں پہلی باحجاب مسلم خاتون میونسپل کونسل کی رکن منتخب

آسٹریلیاکے سب سے بڑے شہرسڈنی اورایک شہرکی کونسل میں چارمسلمان منتخب ہوئے ہیں اوران میں ایک باحجاب مسلم خاتون بھی شامل ہے۔لبنان نژادنادیہ صالح گزشتہ 28سال سے آسٹریلیامیں مقیم ہیں۔وہ سٹی کونسل کی رکن منتخب ہونے سے قبل 18سال تک ریوروڈکمیونٹی سینٹرکی چیف ایگزیکٹیوآفیسرکے طورپرخدمات انجام دے چکی ہیں۔نادیہ صالح کے خاوندخدرصالح مسلسل تین مربتہ اور13سال تک بنک ٹاؤن کے ڈپٹی مےئررہ چکے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ شہرمیں ڈیڑھ لاکھ عرب تارکین وطن آباد ہیں اوران میں زیادہ ترلبنانی ہیں۔وہ بھی شہری کونسل کے انتخابات جیتنے والے پہلے عرب اورمسلمان تھے۔بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والے دومسلم ارکان محمدہدیٰ اورمحمدزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔چوتھے رکن بلال الہائیک لبنانی شہری ہیں۔
خدرنے اپنی اہلیہ نادیہ کی جیت کوایک اہم کامیابی قراردیاہے۔بین الاقوامی میڈیاکے مختلف ذرائع نے ان کی جیت کی خبرکونمایاں اندازمیں شائع کیاہے۔آسٹریلیاکے متعدداخبارات اورویب سائٹس نے بھی اس باپردہ خاتون کی کامیابی کونمایاں خبرکے طورپرشائع کیاہے۔ان کے خاونداس کی وجہ بیان کرتے ہیں کہ آسٹریلیائی پارلیمنٹ کے بعض ارکان، جماعتوں اوربعض انتہاپسندوں نے اسلام اورمسلمانوں کے خلاف بھرپورمہم چلائی تھی لیکن وہ اپنے مذموم مقاصدمیں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔خدرنے مزیدکہاکہ کینٹربری، بنک ٹاؤن میں تقریباً ایک لاکھ 10ہزارمسلمان رہ رہے ہیں اوران کی تعدادآسٹریلیاکی ریاست تسمانیہ کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ان کے بقول ان کی اہلیہ کی جیت آسٹریلیائی عوام میں شعورکی بیداری اوراسلاموفوبیاکی مذمت کامظہرہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *