فوڈپوائزننگ سے کیسے بچیں؟

Food-hygiene-and-safety
اکثرلوگ ناقص غذاکے استعمال کے نتیجہ میں فوڈپوائزننگ یاقے اوراسہال کا شکارہوتے ہیں مگرایسی کونسی غذائیں ہوتی ہیں جن کا استعمال یہ خطرہ بڑھاتاہے؟درحقیقت یہ زندگی کیلئے خطرہ بن جانے والا مرض ہے جس سے بچنابہت آسان ہوتاہے یعنی صرف محفوظ غذاکانتخاب۔کونسی غذاکھانے کیلئے نقصاندہ ہے، اس کا تعین اگرچہ کافی مشکل ہوتاہے تاہم ماہرین طب نے اس حوالے سے کچھ چیزوں کا انتخاب کیاہے جنہیں کھانے سے پہلے چندضروری احتیاطی تدابیرضروراختیارکرلینی چاہیے۔اس سلسلے میں ماہنامہ’نقوش عالم‘کے شکریہ کے ساتھ کھانے میں احتیاطی تدابیرپیش کی جارہی ہیں۔سبزپتوں والی سبزیاں:جی ہاں پالک، ساگ اوردیگرسبزیاں فوڈپوائزنگ کاباعث بن سکتی ہیں، جس کی وجہ کسی چیزسے آلودہ ہونایاگندے پانی میں اگناہے جبکہ فروخت کرنے والے کے بغیردھلے ہاتھ بھی اس میں جراثیم پیداکرسکتے ہیں،ان سبزیوں کواستعمال کرنے سے پہلے انہیں اچھی طرح دھوئیں اورانہیں کاٹنے اورپکانے سےپہلے ہاتھ دھوئیں اوران کیلئے الگ کٹنگ بورڈ استعمال کریں۔
انڈے:دنیابھرمیں ناشتہ کیلئے پسندکئے جانے والے انڈے بھی فوڈ پوائزنگ کا باعث بن سکتے ہیں جس کی وجہ ان میں پائے جانے والے سالمونیلابیکٹریاہیں،لہٰذاانڈوں کوٹھیک طرح سے پکاناہی بیماری سے بچنے کی کنجی ہے، ایسی چیزیں کھانے سے بچیں جن میں کچے انڈوں کا استعمال ہواہویاان کا بہت کم استعمال کریں۔
پنیر:پنیرکاگھروں میں زیادہ استعمال تونہیں ہوتاتاہم اگراسے کھایاجائے تویادرکھیں کہ اس کے بیکٹریاسے آلودہ ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتاہے،خاص طورپرحاملہ خواتین کواسے کھانے سے گریزکرناچاہیے۔
آئس کریم:یہ توسب کی پسندیدہ ہوتی ہے مگریہ بھی فوڈپوائزنگ کاباعث بن سکتی ہے جس کی وجہ اس کی فیکٹریوں سے دکانوں میں غیرمحفوظ منتقلی ہوسکتی ہے جبکہ گھرمیں کچے انڈے سے آئس کریم بنانے کی صورت میں بھی یہ خطرہ بڑھ جاتاہے۔
ٹماٹر:ٹماٹرعام طورپرخطرناک نہیں ہوتے مگرگرمیوں کے دوران یہ مسائل کا باعث بن سکتے ہیں، لہذاانہیں استعمال کرنے کیلئے پہلے ہاتھوں کو20؍سیکنڈتک گرم پانی اورصابن سے دھوئیں اورپھرٹماٹرکواچھی طرح دھوکراستعمال کریں۔
گوشت:چکن ہویابیف دونوں اس مرض کا خطرہ بڑھاتے ہیں جس کی وجہ ان میں ای کولی وائرس پیداہونے کا خطرہ ہے، صحیح طرح نہ پکاہواگوشت اس وائرس سے آلودہ ہوجاتاہے جس کے نتیجہ میں ہیضہ یادیگرمسائل کا سامناہوسکتاہے،لہٰذاگوشت صحیح طرح بھون کرہی کھائیں، جبکہ جہاں بھی اسے پکائیں وہ جگہ اچھی طرح دھوئیں۔
آلو:اچھی طرح پکاہواآلومرض کا باعث نہیں بنتا، تاہم کسی حدتک کچے آلواس مرض کا خطرہ بڑھاتے ہیں، جس کی وجہ ان میں دیگرغذائیں عام طورپرگوشت سے جراثیموں کی منتقلی ہوتی ہے۔
کچادودھ:کچے دودھ میں بیکٹریاموجودہوتے ہیں جوپیٹ کے لئے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں، لہٰذادودھ کوپینے سے قبل اچھی طرح ابال لیں تاکہ اس میں موجودای کولی اوردیگربیکٹریاکاخاتمہ ہوجائے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *