ٹام الٹرکوکینسرسے ان کے عاشقان کوسخت تشویش

tom alter
فلمی اورتھیٹرکی دنیاکی معروف شخصیت ٹام الٹرکوکینسرجیسے مہلک مرض کی تشخیص کااعلان ہوتے ہی دنیائے علم ودانش میں غم کی لہردوڑگئی ہے۔پدم شری ایوارڈ یافتہ ٹام الٹراپنے ٹی وی شو’’زباں سنبھال کے ‘‘اورمرزاغالب کے ساتھ ساتھ مولاناآزادبن کرایکٹنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔67سالہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک معروف ایکٹرکے مرض کے بارے میں میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے ان کے صاحبزادے جیمی الٹرنے بتایاانہیں ہڈی کا کینسرہوگیاہے اوریہ چوتھے اسٹیج میں پہنچ گیاہے۔عیاں رہے کہ ایک ہفتہ قبل ٹام الٹرہاسپیٹل میں داخل کئے گئے تھے جہاں بدن میں دردکولیکرجب تحقیق کی گئی توہڈی کا کینسرنکلا۔
ٹام الٹرکانسلی طورپرامریکہ سے تعلق ہے یہ ہندوستان میں 1976میں اردوسیکھنے کے بعدسب سے پہلے دھرمیندرکی ایکٹنگ والی فلم ’چرس‘میں ایک چھوٹے سے رول کولیکرآئے اورپھرشطرنج کے کھلاڑی گاندھی، کرانتی ، سبھاش چندربوس میں کام کیا۔ان کوسب سے زیادہ شہرت ان کے پروگرام ’زباں سنبھال‘کے ذریعہ ملی۔یہ پروگرام 1993سے1997تک ٹیلی کاسٹ کیاگیا۔جس کے سبب ٹام الٹرگھرگھرمیں سناجانے والا نام بن گیا۔خاص یہ بات ہے کہ جب کوئی انہیں مولانازادکے رول میں دیکھتاتواسے محسوس ہوتاہے کہ مولاناآزادزندہ جاوید ہوکردکھائی پڑتے محسوس ہوتے ہیں اوریہی حال مرزاغالب جیسے تھیٹرمیں بھی ہوتاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *