وائس چانسلر کو برخاست کریں: منیش تیواری

manish-tiwari
بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں لڑکیوں سے چھیڑخانی کے خلاف اور ان کے سیکورٹی کے مطالبات پر ہوئے پولیس کے لاٹھی چارج پر کانگریس نے سخت مذمت کی ہے اورصدر جمہوریہ ہند سے بی ایچ یو کے وائس چانسلر کو فوری طور پر برخاست کرنے کی مانگ کی ہے۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس معاملے میں وائس چانسلر کا کردار بے حسی کا ہے لہٰذا صدر جمہوریہ ہند فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر کو برخاست کریں ۔
واضح ہوکہ بی ایچ یو کیمپس میں باہری بدمعاشوں سے پریشان طالبات نے اپنی سیکورٹی کے لیے دھرنا دیااور بی ایچ یو کے وائس چانسلر سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انھیں ملنے کا وقت نہیں دیا گیاچنانچہ لڑکیوں نے وائس چانسلر کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کیا، جس پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کردیااور پھر تشدد بھڑک اٹھا۔ بہت سی طالبات، صحافی اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔کانگریس ترجمان نے کہا ہے کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، اس لیے اس واقعہ کی جانچ ہائی کورٹ کے جج سے کرائی جائے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *