’ٹائمس ناؤ‘نے کنہیاکماراورشہلارشیدکوداعش سے جوڑا

kanhaiya-kumar-and-shehla-r
جواہرلال نہرویونیورسٹی کے سابق طلباء یونین کے صدرکنہیاکماراورسابق نائب صدرطلبایونین شہلارشیدکسی تعارف کامحتاج نہیں ہے یعنی ان دونوں کا نام معروف قطاروں میں آتاہے۔بی جے پی کی طلباء تنظیم(اے بی وی پی)کے ساتھ کنہیاکماورشہلارشیدکاعام طورپرقوم پرستی جیسے مسائل پرمخالفت ہمیشہ ہی پرنٹ والیکٹرانک میڈیاکی سرخی بنتی رہتی ہے۔لیکن جواہرلال نہرویونیورسٹی سے منسلک ان طلبالیڈوں (کنہیاکمار،شہلارشید)کومعروف نیوزچینل ’ٹائمس ناؤ‘نے دہشت گردتنظیم اسلامک اسٹیٹ سے منسلک ایک رپورٹ سے جوڑکردکھادیا۔اس رپورٹ میں صرف کنہیاکماراورشہلارشیدکاہی نام شامل نہیں کیاگیابلکہ سیتارام یچوری اورپینارائے وجین کوبھی اس میں شامل کرلیاگیا۔اس کے بعدسوشل پرچینل کے کی اس غلطی کونشانے پرلے لیاگیااورٹوئٹریوزرس نے جم کرٹوئیٹ کئے۔
دراصل جمعرات کوٹائمس ناؤ نے اپنے شومارننگ نیوزآورمیں سیتارام یچوری، پینارائے وجین، شہلارشیداورکنہیاکمارکی تصویردکھاتے ہوئے کہاکہ تھاکہ دہشت گردلوگوں کوگمراہ کررہے ہیں۔نوجوانوں کوورغلارہے اوراصل میں ان کے اپنے ہی ملک کے خلاف ہتھیاراٹھانے پرمجبورکررہے ہیں۔اس بارے میں جے این یوطلبایونین کی سابق نائب صدرشہلارشیدنے ٹوئٹرپرلکھاکہ یہ کہنے کی کوشش کرکے کہ ہم لوگ آئی ایس آئی ایس سے جڑے ہوئے ہیں، ٹائمس ناؤہماری زندگی خطرے میں ڈال رہاہے یہ شرمناک اورمجرمانہ ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *