مودی سرکارنے کئی تعلیمی اداروں کی غیرملکی امدادپرپابندی لگائی

مرکزکی مودی سرکارنے ملک کے تمام بڑے تعلیمی اداروں کے غیرملکی مالی امدادپرپابندی عائدکردی ہے۔یہ پابندی وزارت داخلہ نے فارن ایڈریگولیکشن ایکٹ2010(ایف سی آراے)کے تحت لگائی ہے۔دہلی یونیورسٹی(ڈی یو)جواہرلال نہرویونیورسٹی(جے این یو)انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی دہلی)،اگنواورآئی سی اے آرجیسے سوسے زیادہ ملک کے اہم تعلیمی اداروں سمیت سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کوبھی غیرملکی امدادحاصل کرنے پرروک لگادی ہے
۔خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے ایف سی آراے کے تحت ان اداروں کے رجسٹریشن کواس بنیادپرردکردیا،کیونکہ یہ ادارے لگاتارپانچ سال سے سالانہ ریٹرن جمع کرنے میں ناکام رہے ۔ضابطے کے مطابق ایف سی آراے کے تحت رجسٹریشن کرائے بغیرکوئی بھی ادارہ غیرملکی امدادحاصل نہیں کرسکتاہے۔ساتھ ہی اس قانون کے تحت رجسٹرڈ ادارے کواپنی آمدنی واخراجات کاسالانہ ریٹرن سرکارکوہرسال پیش کرنالازمی ہے اوراس پرعمل نہ کرنے والے اداروں کاایف سی آراے کے تحت رجسٹریشن ردکردیاجاتاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *