عامر خان فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی تیاری میں مصروف

amir-khan
بالی وو ڈ کے معروف ومشہورسپراسٹارعامر خان نے فلم دنگل سے کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب ایک اور نئی دھماکے دار فلم کی تیاری شروع کردی ہے جس کی نئی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کی گئی اس پہلی جھلک میں عامر خان کسی فقیر کا روپ دھارے نظر آرہے ہیں۔عامرخان تھری ایڈیٹس ،تارے زمیں پر،رنگ دے بسنتی،پی کے اوردنگل بلکہ ہر فلم میں منفرد روپ میں ہی نظر آئے ہیں۔عامر خان کی ’ٹھگس آف ہندوستان‘ وہ پہلی فلم ہوگی، جس میں وہ بالی وڈ ’بگ بی‘امیتابھ بچن کے ساتھ ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔وجے کرشنا کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم ٹھگز آف ہندوستان میں عامر خان مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں امیتابھ بچن،کتریہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی شامل ہیں۔فلم رواں سال 7نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح ہوکہ ہندی سنیمامیں بے باک اوراپنی سنجیدہ اداکاری کیلئے مشہورکنگنارنوت نے مسٹرپرفیکشن عامرخان کے ساتھ انکارکردیا۔وہ عامرخان کی ٹھگ آف ہندوستان میں کام کرنے سے منع کرچکی ہیں۔پہلے اس فلم میں ان سے رابطہ کیاگیاتھالیکن رنوت نے اس فلم میں کام کرنے منع کردیا۔ٹھگ آف ہندوستان میں عامرکے ساتھ امیتابھ بچن، کٹرینہ کیف اورفاطمہ ثناء شیخ ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *