سڑک پر ذرا سنبھل کرچلیں

Road
گھر سے نکلنا اور سلامتی کے ساتھ واپس آجانا ایک مسئلہ ہے۔ مسئلہ اس لئے کہ آج کے دور میں گاڑیوں کی اتنی بہتات ہوگئی ہے کہ سڑک سے لے کر گلی کوچے میں گاڑیوں کی لائن لگی رہتی ہے اور ایسے میں سڑک حادثے بھی زیادہ ہورہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر روز1300 سے زیادہ سڑک حادثات ہوتے ہیں جن میں 400 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوجاتی ہے ۔ ان میں سے نصف سے زیادہ لوگوں کی عمر 18سے 35 برس کے درمیان ہوتی ہے۔سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت نے ملک میں 2016میں ہوئے سڑک حادثات کے بارے میں جاری ایک رپورٹ میں کہا کہ ملک میں ہر روز 1317 سڑک حادثات ہوتے ہیں جن میں 413لوگوں کی موت ہوجاتی ہے۔سال 2015 کے مقابلے میں سال 2016 میں سڑک حادثات میں 4.1فیصد کی کمی آئی ہے لیکن ان میں مرنے والوں کی تعداد میں 3.2 فیصداضافہ ہوا ہے۔ظاہر ہے ہماری زندگی قیمتی ہے اور اس قیمتی شئے کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے لہٰذا باہر نکلتے وقت انتہائی محتاط رہنا چاہئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *