ممبئی کے ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن کے فُٹ اووربرج پربھگدڑ،22افرادہلاک

mumbai_railway
ممبئی کے ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن کے فٹ برج پربھگدڑمچ جانے سے 22لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 45سے زائدلوگ زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کوکے ای ایم اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔حادثے پرصدرجمہوریہ رامناتھ کووند اوروزیراعظم نریندمودی نے افسوس کا اظہارکیاہے۔اس حادثے میں مرنے والوں کو10لاکھ روپے معاوضہ دیاجائے گا۔5لاکھ روپے ریاستی سرکارکی طرف سے اور5لاکھ ریلوے کی جانب سے دیاجائے گا۔ریلوے کی جانب سے ملنے والے معاوضے کا اعلان وزیرریل پیوش گوئل نے کیاہے۔اس کے علاوہ وزیرریل نے سنگین طریقے سے زخمی لوگوں کو1لاکھ روپے اورمعمولی طورپرزخمی لوگو ں کو50ہزارروپے دینے کا اعلان کیاہے۔کے ای ایم اسپتال کی جانب سے ہیلپ نمبر(022-24107000 / 24136051 24107020 / 24131419)جاری کیاگیاہے۔ان نمبروں پررابطہ کرکے متاثرین خاندان جانکاری پاسکتے ہیں۔
واضح ہوکہ آج ممبئی کے ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن کے فُٹ اووربرج پرزیادہ بھیڑکی وجہ سے بھگدڑمچ گئی ۔نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق بھگدڑمیں 22لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور20سے زائدلوگوں کی زخمی ہونے کی خبرہے۔بارش کی وجہ سے لوگوں نے ریلوے برج پرپناہ لئے ہوئے تھے جس وقت یہ حادثہ 10:45بجے ہوا۔یہ وہ وقت ہوتاہے جب لوورپریل اورایلفنسٹن اسٹیشنوں پربھیڑہوتی ہے۔بتایاجارہاہے کہ بارش کی وجہ سے برج پرپیرپھسل رہاتھا،ریلنگ کا ایک حصہ ٹوٹنے سے یہ حادثہ ہواہے۔کہاجارہاہے کہ اسی بھیڑمیں ایک شخص کا پیرپھسل گیا تھااس کے بعدسیڑھیوں پربھگدڑمچ گئی ،اسی دوران ریلنگ کے بڑے ہول سے بھی کچھ افرادنیچے گرگئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *