جب پرینکا چوپڑا بھوپالی بنیں

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا شمار آج دنیا کی کامیاب اداکارائوں میں کیا جاتا ہے، جو 34 سال کی عمر میں بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کا دل جیت رہی ہیں۔پرینکا چوپڑا نے اپنے کیریئر کے حوالے سے کئی اہم انکشافات کیے اور بتایا کہ ایک لاپرواہ نوجوانی کے دور سے وہ ایک پر عزم خاتون کیسے بن گئیں۔
پرینکا کا کہنا تھا کہ ’میں 17 سال کی عمر سے مشہور شخصیت بن چکی ہوں اور مجھے اس کے علاوہ کچھ یاد نہیں۔مس انڈیا بننے کے بعد مجھے مس ورلڈ کا خطاب ملا، میں اپنے کیریئر میں فِضائی اِنجنیئر بننے والی تھی تاہم پھر میں کسی اور فیلڈ میں آگئی اور پوری دنیا مجھے جاننے لگی۔پرینکا بالی ووڈ کی ان چند اداکاراؤں میں سے ہیں جو اپنے بل بوتے پر کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی رہیں۔ ان کا اس سے متعلق کہنا تھا کہ ’میں نے ہندی سینما میں آگے بڑھنے کی کوشش کی، نہ ہی میری کوئی ٹریننگ تھی، نہ ہی کوئی مدد کرنے والا، نہ ہی کوئی تجربہ، میں نے صرف خود پر بھروسہ کیا، میں نے اپنے کیریئر میں کامیابی، ناکامی، خوشی، دکھ سب کچھ دیکھا لیکن یہ سب میرا اپنا تھا‘۔پرینکا چوپڑا کو سال 2000 میں مس ورلڈ کے خطاب سے نوازا گیا، انہیں نیشنل ایوارڈ اور ہندوستانی نامور ایوارڈ پدم شری بھی دیا جاچکا ہے۔
انٹرنیشنل اسٹار بن چکی پرینکا چوپڑا فی الحال انڈسٹری کی سب سے زیادہ لائق گرل میں سے ایک ہیں۔ بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی دھوم مچانے والی پرینکا ابھی سنگل ہیں اور ریلیشن شپ کے معاملے میں خاموش ہی رہتی ہیں۔ پرینکا اگرچہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات نہیں کرتیں لیکن حال ہی میں ان کی ماں مدھو چوپڑا نے بتایا کہ وہ پرینکا کے لئے کس طرح کا شوہر چاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ‘میں چاہتی ہوں کہ اس کا لائف پارٹنر ایسا ہو جو اس کی قدر کرے۔ میری بیٹی نے آج اس مقام تک پہنچنے میں بہت محنت کی ہے۔ میں اسے مشورہ دوں گی کہ وہ ایسے ہی کسی لڑکے کے لئے سب کچھ قربان نہ کر دے جو اس کی قدر نہ کرے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا، ‘مجھے نہیں لگتا کہ وہ بغیر شادی کئے فی الحال کسی نقصان میں ہے۔ ‘ پرینکا کی ممی کی اس بات سے صاف ہے کہ وہ اس طرح کی ‘فلمی ماں نہیں ہیں جو اپنی بیٹی کی شادی کروانے کے لئے پیچھے پڑی رہتی ہیں۔

 

 

پرینکا کی فلمی کیریئر کی بات کریں تو حال ہی میں وہ ہالی ووڈ فلم بے واچ میں نظر آئی تھیں۔ پرینکا چوپڑا ان دنوں سوشل میڈیا یوزرس کے نشانہ پڑ ہیں ۔ گزشتہ دنوں وزیر اعظم مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران ان کی ڈریس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں نشانہ بنایا تھا۔ اب انہیں ہولوکاسٹ میموریل کے سامنے سیلفی لینے کی وجہ سے سوشل میڈیا یوزرس کا نشانہ بننا پڑ رہا ہے۔ تاہم ٹرول ہونے کے بعد پرینکا نے اس ٹویٹ کو ہی ڈیلیٹ کر دیا۔
سنگر سونو نگم اذان کو لے کر کئے ٹویٹس کے بعد تنازعات میں آ گئے ہیں۔ سونو نے 17 اپریل کی علی الصبح کئی ٹویٹ کئے ، جس میں فجر کے وقت لاوڈاسپیکر پر اذان کو لے کر اپنی شکایت درج کرائی ہے ۔ پرینکا چوپڑا کو اذان کی آواز سن کر دلی سکون ملتا ہے۔پرینکا چوپڑا کے دل کو بھوپال میں اذان سے سکون ملتا ہے۔ بھوپال کی مساجد سے شام کے وقت آنے والی اذان کی آواز پرینکا کے دل میں بس گئی ہے ۔خیال رہے کہ پرینکا چوپڑا گنگا جل 2 فلم کی شوٹنگ کے لئے بھوپال آئی تھیں۔ وہ یہاں تقریبا 20 دنوں تک رہی اور لوٹتے وقت انہوں نے شام بھوپال کاتذکرہ کیا تھا۔ پرینکا نے کہا تھا کہ وہ روزانہ شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد سہانی شام میں ہوٹل کی چھت پر پہنچ جاتی تھی۔ یہاں انہیں ہر سمت سے اذان کی آواز سنائی پڑتی تھی۔
پرینکا نے کہا تھا کہ ‘ ہوٹل کے ارد گرد چھ مساجد تھیں ۔ڈھلتی شام میں اذان کے لئے اٹھنے والی آواز سے ان کو دلی سکون ملتا تھا۔ پہلی مرتبہ شوٹنگ کے سلسلہ میں بھوپال پہنچی پرینکا یہاں کی خوبصورتی کی قائل ہو گئی تھیں۔ پرینکا کا کہنا تھا کہ وہ بھوپال آئی تو تھیں پرینکا چوپڑا بن کر لیکن لوٹ رہی ہے پرینکا بھوپالی بن کر۔پرینکا چوپڑا کا جلوہ آسکر تقریب میں بھی نظر آیا۔ وہ ریڈ کارپیٹ پر انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں، انہوں نے اس تقریب میں سفید اور سلور رنگ کا رالف-روسو گاؤن پہنا ہوا تھا۔ آسکر کے ریڈ کارپیٹ پر پرینکا گزشتہ سال پہلی بار آئی تھیں، تب انہوں نے زہیر مراد کا سفید اسٹریپ لیس گاؤن پہنا تھا۔ اس بار پرینکا نے اس موقع پر ہیرے کے ايررنگ اوربریسلٹ پہنے تھے اور ان کا پورا لک سفید سلور گاؤن میں انتہائی متاثر کن لگ رہا تھا۔پرینکا نے چہرے پر انتہائی کم میک اپ لگایا تھا اور بال کھلے رکھے تھے۔آسکر کے ریڈ کارپیٹ پر پرینکا گزشتہ سال پہلی بار آئی تھیں، تب انہوں نے زہیر مراد کا سفید اسٹریپ لیس گاؤن پہنا تھا۔

 

 

پرینکا چوپڑا ایک طرف تو ہالی ووڈ میں کامیابی کی منزل تیزی سے طے کررہی ہیں لیکن دوسری طرف انہوں نے امریکا میں ان کے ساتھ برتے جانے والے نسلی تعصب کا بھی انکشاف کرڈالا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینکا چوپڑا ہدایتکار کرن جوہر کے معروف پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں جلد ہی نظر آئیں گی جہاں وہ اپنی ذاتی زندگی سے لے کراپنے کرئیرسے متعلق بھی جواب دیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینکا سے جب شو کے میزبان کرن جوہرنے ان سے بیرون ملک برتے جانے والے نسلی تعصب کے رویے کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ امریکا میں ایسا ان کے ساتھ بھی ہوا تھا تاہم ہالی ووڈ میں فلموں کی شوٹنگ یا کیرئیر کے حوالے سے کبھی بھی ایسا کچھ نہیں ہوا۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایک باروہ امریکا میں ائیرپورٹ لاؤنچ میں فرسٹ کلاس مسافروں کے ہمراہ پرواز کا انتظار کر رہی تھیں، اس وقت ائیرپورٹ کا عملہ ان کے ساتھ بہت بری طرح پیش آیا تھا لیکن جب انہوں نے عملے کو باور کرایا کہ وہ فرسٹ کلاس کی ہی مسافر ہیں اور اپنی جگہ پربالکل ٹھیک بیٹھی ہیں تو انہوں نے معافی مانگی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں فلموں کے لیے جو بھی جائے وہ پہلے کرداروں پرتوجہ دے۔ پرینکا نے امریکی ٹی وی سیریئل ’کوانٹکو‘ سے ہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا تھا اوراب وہ فلم ’بے واچ‘ میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔
پرینکا چوپڑا بالی ووڈ میں شاندار کریئر بنانے کے بعد اب ہالی ووڈ میں بھی تیزی سے قدم جما رہی ہیں۔ انہوں نے امریکا میں اپنے ٹی وی شو ’کوائنٹیکو‘ سے آغاز کیا، جس کے بعد اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ’بےواچ‘ سائن کی، اس فلم کے بعد پرینکا کو ’اے کڈ لائک جیک‘ کی آفر ملیجو رواں سال ریلیز ہوگی اور اب 34 سالہ پرینکا چوپڑا نے اپنی تیسری ہالی ووڈ فلم سائن کرلی ہے، جس میں وہ ایک یوگا سفیر (یوگا ایمبیسیڈر) کے روپ میں نظر آئیں گی۔
اس فلم کا نامIsn’t It Romantic‘یعنی ’کیا یہ رومانوی نہیں؟‘ رکھا گیا ہے، جس میں پرینکا چوپڑا ایزابیلا نامی کردار میں دکھائی دیں گی۔اس فلم کی کہانی رومانوی اور کامیڈی ہوگی۔فلم میں پرینکا کے ہمراہ ہالی ووڈ اداکارہ ریبیل ولسن مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کی پروڈکشن پر فی الحال کام جاری ہے، جس کی شوٹنگ نیویارک میں ہوگی۔فلمIsn’t It Romantic‘سال 2019 میں 14 فروری یعنی ویلنٹائنز ڈے پر ریلیز ہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *