تحقیق و تدریس پر تین ہندوستانی اور ایک امریکی یونیورسٹی نے غورو فکر کیا

ایسا پہلی مرتبہ ہو اکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) میں ہندوستان کی تین معروف یونیورسٹیاں جے ایم آئی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اور جامعہ ہمدرد امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ساتھ اکٹھا ہوجائیں اور تحقیق و تدریس کے معیار کوبہتر سے بہتر بنانے کے لیے غور و فکر کیا اور ایک دوسر ے کے درمیان تعاون اور مدد کے امکانات کو تلاش کیا۔
یہ تبادلہ خیال جے ایم آئی کی چانسلر اور منی پور کی گورنر ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ کی صدارت میںہوئی ایک خصوصی نشست میں جے ایم آئی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد، اے ایم یو کے وائس چانسلرطارق منصور، جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر سید احتشام حسنین اور کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سابق ایگزیکٹووائس چانسلر اور پرووسٹ پروفیسر پال جوزف ڈی انیری کے درمیان ہوا۔ اس موقع پر امریکی مہمان پروفیسر انیری نے کہا یہ چاروں یونیورسٹیاں ایک ساتھ مل کر تحقیقی و تدریسی کام کرسکتی ہیںاور اپنے ذرائع کو انٹلکچوئل پراپرٹی رائٹس کو فائل کرنے میں یکجا کرسکتی ہیں۔ نجمہ ہپت اللہ نے توقع کی کہ ان چاروں یونیورسٹیوں کے اشتراک سے سبھی کو فائدہ پہنچے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *