سری سنت کی کرکٹ میںواپسی

کوچی: ہائی کورٹ سے راحت ملنے کے بعد کیرالہ کے تیز گیندباز ایس سری سنت کی کرکٹ کے میدان میںواپسی ہوگئی ہے۔چنانچہ سری سنت نے پابندی سے نجات ملنے کی خوشی میںنمائشی میچ کھیل کر آزادی کا جشن منایا۔ پچ پر اتر تے ہی اسٹیڈیم میں آئے شائقین کرکٹ نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا۔ دونوں ٹیموں کے ممبران نے سری سنت کوگلاب پیش کرکے استقبال کیا۔

 

 

واضح ہوکہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی پابندی کے بعد سری سنت کو کسی بھی کرکٹ کے میدان پر رسائی کی اجازت نہیںتھی، یہاں تک کہ وہ ٹیم کے ٹریننگ سیشن میںبھی حصہ نہیں لے سکتے تھے لیکن 7 اگست کو کیرل ہائی کورٹ نے سری سنت کر راحت دیتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی طرف سے لگائی گئی ان پر پابندی ہٹادی ، جس کی خوشی کا اظہار سری سنت نے ایک نمائشی میچ کھیل کرکیا اور میدان پر ترنگا بھی لہرایا۔ سری سنت نے نے منگل کو کھیلے گئے نمائش میچ میں پروڈیوسرز الیون کے خلاف پلے بیک سنگرس الیون کی قیادت کی۔ ۔
اس میچ میںسری سنت نے اننگ کا آغاز کیا اور اچھی بلے بازی کی۔ انھوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں ،واپسی کرچکا ہوں اور اب ٹیم انڈیا میںواپسی کی شروعات کروں گا۔ دھیان رہے کہ سری سنت نے ٹیم انڈیا کی جانب سے 27 ٹیسٹ، 53 ونڈے اور 10 ٹی 20- میچ کھیلے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *