سنگھ پریوار کی خصوصی سہ روزہ میٹنگ متھرا میں یکم ستمبر سے

ایجنسیوں کی اطلاعات کے مطابق آر ایس ایس نے ملک کو درپیش مختلف مسائل پر بات چیت کے لیے سنگھ پریوار کی 40اتحادی تنظیموں کی ایک اہم و غیر معمولی سہ روزہ میٹنگ یکم ستمبر سے متھرا میں طلب کی ہے۔ اس دوران ان تنظیموں کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ شرکا تنظیموں و شوہندو پریشد میں سیوا بھارتی بنوا سی سیوا آشرم اے جی وی پی کسان یونین بھارتی مزدور یونین شامل ہیں۔ اہم شرکا میں آر ایس ایس سنگھ چالک موہن بھاگوت سمیت وشو ہندو پریشد رہنما پرین توگڑیا بی جے پی صدر امت شاہ تنظیم وزیر رام لعل و دیگر اہم شخصیات شریک ہوںگے۔

 

 

 

اس لحاظ سے قومی سطح کی اس میٹنگ کو غیر معمولی اہمیت دی جارہی ہے کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت کو تین برس سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اوراب پونے دو برس کا عرصہ ہی بچا ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ ایسی حالت میں بی جے پی حکومت کی کارکردگی اورآئندہ کا لائحہ عمل بھی خاص موضوع ہوگا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *